Inquilab Logo

سان فرانسسکو میں سی اے اے ، این پی آر اور این آرسی کیخلاف قرارداد منظور

Updated: July 23, 2020, 9:01 AM IST | Inquilab News Network | Washington

متنازع قانون مسترد کرنے والا امریکہ کا چھٹا شہر بن گیا، مودی سرکار کیلئے باعث شرمندگی شہریت ترمیمی ایکٹ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف کورونا کی وبا کی وجہ سے بھلے ہی مظاہروں کا سلسلہ رُک گیا ہو مگر اس کی طرف سے توجہ ہندوستانی مسلمانوں کی ہٹی ہے نہ  بین الاقوامی برادری کی۔ منگل کو امریکی شہر سان فرانسسکو  کے بورڈ آف سپر وائزرس نے سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کے خلاف قرار داد منظور کی۔ ایسی قرارداد منظور کرنے والا وہ امریکہ کا چھٹا شہر بن گیا ہے۔ 

caa protest
سی اے اے کا اطلاق پیچیدگی کا شکار

شہریت ترمیمی ایکٹ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف کورونا کی وبا کی وجہ سے بھلے ہی مظاہروں کا سلسلہ رُک گیا ہو مگر اس کی طرف سے توجہ ہندوستانی مسلمانوں کی ہٹی ہے نہ  بین الاقوامی برادری کی۔ منگل کو امریکی شہر سان فرانسسکو  کے بورڈ آف سپر وائزرس نے سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کے خلاف قرار داد منظور کی۔ ایسی قرارداد منظور کرنے والا وہ امریکہ کا چھٹا شہر بن گیا ہے۔ 
 بورڈ کی میٹنگ میں پیش کئے گئے ریزولیوشن کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا اور ایک زبان کو ہو کرممبرا ن نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ یہ قانون’’مسلمانوں، پسماندہ ذاتوں، خواتین،ایل جی  بی ٹی  سماج اور ملک کی اصل آبادی  کے ساتھ امتیاز برتنے والا ہے۔‘‘ ریزولیوشن کے مطابق  سی اے اے اور این آرسی  کے ذریعہ ملک کے ہر شہری سے پیدائش کا  سرٹیفکیٹ مانگ کر اقلیتی اور پسماندہ طبقات  کے لاکھوںافراد کو بے گھر کیا جاسکتاہے۔   سان فرانسسکو  کے  بورڈ آف سپر وائرزس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان میں لوگ کئی  پشتوں سے رہ رہے ہیں مگر ان میں سے بڑی تعداد کے پاس اپنا پیدائش سرٹیفکیٹ یا دیگر دستاویزات نہیں ہیں۔ سی اے اے میں   مذہب کی بنیاد پر  پناہ گزینوںکو شہریت  دینے کے التزام کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یہ سیکولر جمہوریتوں کی قدروں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  
 یہ ہندوستان کے آئین کے بھی خلاف ہے جو تمام افرادکو یکساں حقوق فراہم کرتاہے۔ یہ تسلیم کرتےہوئے کہ یہ قانون سازی ایک پورے سماج کونشانہ بنانے کی ’’ہندو نیشنلسٹ گورنمنٹ‘‘ کی کوشش ہے،قرار داد میں ’’ایسی کوئی بھی کوشش جو دنیا کے کسی بھی حصے میں  آبادی کے کمزور طبقے کو بے وطن کرنے، انہیں بلی کا بکرا بنانے، ان کے ساتھ امتیاز برتنے یاا ن کے خلاف تشدد کیلئے یا بین الاقوامی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کیلئے کی گئی ہو‘‘ کی پوری طرح سے مذمت کی گئی ہے۔ الائنس فور جسٹس اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی   جو امریکہ میں  جنوبی ایشائی سماج کی ایک مشترکہ تنظیم  ہے، نے  سان فرانسسکو کے مقامی افراد کے ساتھ مل کر   اس قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK