Inquilab Logo

نونیت رانا کے تعلق سے نازیبا الفاظ پر سنجے رائوت کو کوئی افسوس نہیں

Updated: April 21, 2024, 7:51 AM IST | Agency | Amravati

شیوسینا لیڈرنے کہا ’’ میں نے کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کہیں ہے‘‘، خاتون لیڈر نے کہا’’ رائوت کو بیان دینے سے قبل اپنی ماں اور بیٹی کو یاد کرنا چاہئے تھا۔‘‘

Shiv Sena spokesperson Sanjay Raut. Photo: INN
شیوسینا ترجمان سنجے رائوت۔ تصویر : آئی این این

 گزشتہ دنوں شیوسینا ترجمان سنجے رائوت نے امراوتی کے ایک انتخابی جلسے میں بی جے پی امیدوار نونیت رانا کا تذکرہ ’ناچنے والی‘ کہہ کر کیا تھا جس پر نونیت رانا نے سخت رد دعمل ظاہر کیا ہے لیکن سنجے رائوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی۔  انہوں نے سوال کیا کہ ’ناچنے والی کو ناچنے والی نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟‘‘ 
  یاد رہے کہ  سنجے رائوت نے امراوتی میں کانگریس  امیدوار کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’’جس خاتون نے ماتوشری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جس خاتون نے ماتوشری کے تعلق سے نازیبا کلمات ادا کئے، ہندوتوا کے تعلق سے نازیبا کلمات ادا کئے اس خاتون کو شکست دینا ہر شیوسینک کا اولین او راخلاقی فرض ہے۔ ‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا ’’ڈانسر، ببلی، آپ کو لبھائے گی، پردے سے اشارے کرے گی، مگر آپ بہکئے مت، ایسی ہی ایک اپسرا نے وشوامتر کو بہکایا تھا اس بات کو بھولئے مت۔‘‘
سنجے رائوت کے اس بیان پر نونیت رانا نے کہا ہے ’’ خواتین جب کام کرتی ہیں تو انہیں اس طرح کی باتیں سننی پڑتی ہیں۔ اس طرح کے لوگوں نے سیتا جی  پر بھی توہمت لگائی تھی۔ میں امراوتی کی بہو ہوں پھر بھی انہوں نے مجھ پر اس طرح میری بے عزتی کی۔‘‘  انہوں نے کہا ’’ ایسا کہتے ہوئے سنجے رائوت کو اپنی اس بیٹی کو یاد کرنا چاہئے تھا جسے بیاہ کر انہوں نے سسرال بھیجا ہے۔ اس ماں کو یاد کرنا چاہئے تھا جس نے انہیں جنم دیا ہے اور مجھ پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے انہیں  اپنی بیوی کی طرف دیکھنا چاہئے تھا۔‘‘   نونیت رانا نے کہا ’’  ایک خاتون اگر سماجی زندگی میں کام کرتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس نے اپنی عزت بیچ دی ہے۔ نونیت رانا کے ساتھ امراوتی کی تمام خواتین  کے وقار کو جوڑ دیا گیا ہے۔ سنجے رائوت نے میری ہی نہیں تمام خواتین کی بے عزتی کی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم کی ریلی، ایک بار پھر انڈیا اتحاد کی شکست کا دعویٰ

سنجے رائوت کو کوئی افسوس نہیں 
نونیت رانا کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے رائوت نے کہا ہے ’’  میں نے کوئی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی ہے۔  ناچنے والی کو ناچنے والی نہ کہا جائے تو کیاکہا جائے؟ ‘‘ رائوت نے مزید کہا ’’ ڈانسر کیلئے میں نے ناچنے والی کا لفظ استعمال کیا کیونکہ اس وقت مجھے ڈانسر کا لفظ یاد نہیں آیا۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ جینت پاٹل نے کہا ہے کہ ڈانسر کر مراٹھی میں ناچی( ناچنے والی) کہتے ہیں ، میں نے آپ کی تقریر سنی ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK