Inquilab Logo

سیبی نے ’این ڈی ٹی وی‘ کے پرموٹرز پر ۲۷؍کروڑ کا جرمانہ عائد کیا

Updated: December 26, 2020, 2:34 PM IST | Agency | New Delhi

لون سے متعلق معاہدوں کی معلومات شیئر ہولڈرزسے چھپا کر مختلف قواعد کی خلاف ورزی کا الزام،شکایت پر کارروائی

Radhika Roy And Prannoy Roy.Picture :INN
رادھیکا رائے اورپرنئے رائے ۔۔ تصویر:آئی این این

  مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا  ( سیبی) نے این ڈی ٹی وی کے پروموٹرز پر نئے رائے اور رادھیکا رائے کے ساتھ ’آر آر پی آر ہولڈنگز ‘جو(این ڈی ٹی وی کی وی پرموٹرز اکائی ہے) پر ریگولیٹری معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر ۲۷؍کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس  میں سےپرنئے رائے اور رادھیکا رائے سے ایک ایک کروڑ روپے  جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شیئر ہولڈر ’کوانٹم‘ نے شکایت کی تھی
  ’ سیبی‘ کے مطابق یہ جرمانہ ان پر لون کے کچھ معاہدوں سے متعلق معلومات شیئر ہولڈرز  سےچھپا کر مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر ملنے والی شکایات کی بنیاد پر عائد کیا گیا ہے۔ سیبی نے کہا کہ’ این ڈی ٹی وی‘ کے شیئر ہولڈر ’کوانٹم سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ ‘ کی جانب ۲۰۱۷ء میں شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔’کوانٹم ‘ نے الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے وی سی پی ایل (وشوا پردھان کمرشیل پرائیویٹ لمیٹیڈ) کے ساتھ قرضوں کے معاہدوں سے متعلق   سے معلومات شیئر ہولڈرز کو ظاہر نہیں کی گئیں۔  ایک لون معاہدہ آئی سی آئی سی آئی بینک  اور۲؍ دیگر معاہدے ’وی سی پی ایل‘ کے ساتھ کئے گئے تھے۔  ’ سیبی ‘کے مطابق ’ وی سی پی ایل‘ کے ساتھ  ۲۰۰۹ء میں ۳۵۰؍ کروڑ روپے کے  لون معاہدے  پر دستخط ہوئے تھے۔ یہ معاہدہ آئی سی آئی سی آئی بینک کے قرض کی ادائیگی کیلئے تھا۔ اس کے  بعد  ’وی سی پی ایل‘  کے ساتھ ۵۳ء۸۵؍ کروڑ روپے کے  لون کے معاہدوں پر بعد دستخط  کئے گئے تھے۔ ’ سیبی ‘نے  ۵۲؍ صفحات پر مشتمل اپنےآرڈر میں کہا ہے کہ ان قرضوں کے معاہدوں میں ایسی دفعات اور شرائط  تھیں جن سے این ڈی ٹی وی  کے شیئر ہولڈرز  کے حقوق کونمایاں طور پر متاثر کرتی ہیں۔ قرض کے معاہدے کی شرط کے ذریعے وی سی پی ایل وارنٹ کو ایکویٹی شیئر  میں بدل کر آر آر پی آر ہولڈنگ کے  ذریعےاین ڈی ٹی وی کو ۳۰؍ فیصد کی حصہ داری کی اجازت دی گئی تھی۔
  این ڈی ٹی وی کا اس کے خلاف اپیل  کا فیصلہ
  این ڈی ٹی وی کے پروموٹر ز نے ’سیبی ‘ کے مذکورہ حکم کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔  کہا گیا ہے کہ   پرنئے رائے  ،رادھیکا رائے اورآر آر پی آر ہولڈنگز  نے کئی بار یہ کہا کہ  انہوں نے کسی بھی  لین دین  اور معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی  اور کنٹرول منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK