Inquilab Logo

ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ضابطوں میں کئی تبدیلیاں

Updated: June 07, 2020, 10:31 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اب پہلے جیسی نہیں رہی اور کئی شعبوں میں کام کرنے کا ضابطہ ہی بدل گیا ہے۔ یہاں تک کے اب سفر کرنے کے طور طریقے بھی بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ریلوے نے بھی ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں

Railway Ticket - Pic : INN
ریلوے ٹکٹ ۔ تصویر : آئی این این

کورونا کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اب پہلے جیسی نہیں رہی اور کئی شعبوں میں کام کرنے کا ضابطہ ہی بدل گیا ہے۔ یہاں تک کے اب سفر کرنے کے طور طریقے بھی بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ریلوے نے بھی ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اگر آپ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں سفر کرنے والے ہیں تو آپ کو اب ٹکٹ ریزرویشن فارم میں پتہ کے علاوہ مزید کچھ جانکاریاں دینی ہوں گی۔انڈین ریلوے نے ریزرویشن فارم میں تبدیلی کرتے ہوئے مسافروں کو پتہ کے ساتھ ساتھ مکان نمبر، گلی، کالونی، شہر، تحصیل اور ضلع کی جانکاری بھی درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مسافروں کو اپنی منزل سے جڑی جانکاری بھی کاؤنٹر پر بیٹھے کلرک کو بتانی ہوگی۔ ان نئی جانکاریوں کو درج کرنے کے لئے ریزرویشن کاؤنٹر سے جڑے سافٹ ویئر میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔یہ تبدیلی کاؤنٹر اور آن لائن دونوں طرح سے ریزرویشن کرانے میں کی گئی ہے۔ ریلوے کے مطابق مسافر چاہے ریلوے ریزرویشن کاؤنٹر سے ٹکٹ بک کروائیں یا پھر انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) ویب سائٹ یا ایپ سے، تینوں ہی پلیٹ فارم پر یہ جانکاری دینا اب لازمی ہے۔ ریلوے کا دعویٰ ہےکہ  اس نئے نظام کے ذریعہ کورونا انفیکشن کے روک تھام میں مدد ملے گی۔ ریلوے انتظامیہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ  مسافروں کو ان سبھی معلوما ت کو فیڈ کرنے میں محض ۷۰؍ سیکنڈ کا وقت لگے گا ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK