سب سے ناکام وزیراعلیٰ قرار دیا، امید ظاہر کی کہ اسمبلی الیکشن میں عوام بی جےپی کی شکست فاش کے ذریعہ جواب دیں گے۔
EPAPER
Updated: May 28, 2026, 11:26 AM IST | Abdullah Arshad | Lucknow
سب سے ناکام وزیراعلیٰ قرار دیا، امید ظاہر کی کہ اسمبلی الیکشن میں عوام بی جےپی کی شکست فاش کے ذریعہ جواب دیں گے۔
اتر پردیش میں شدید گرمی کے دوران بجلی کٹوتی پر بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان جاری لفظی جنگ کے دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا اورانھیں سب سے ناکام وزیر اعلیٰ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے:روپالی گانگولی ہندوستانی ’میٹ گالا‘ کی تیاری میں مصروف
یادو نے بجلی بحران اور کٹوتی کیلئے وزیر توانائی اے کے شرما کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اب بی جے پی میں کرنٹ نہیں بچا۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی کوشکست فاش دےکر ہمیشہ کیلئے سبق سکھا دیں گے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پر یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے الیکشن میں عوام بی جے پی کو پوری طرح سبق سکھا دیںگے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے اتر پردیش کے ناکام وزیر اعلیٰ نے یہ نہیں کہا کہ اس بجلی بحران کے پیچھے دہلی والوں کے بھیجے ہوئے دُوت (نمائندہ) کی سازش ہے۔انھوں نے وزیر توانائی اور وزیراعلیٰ کے درمیان اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ کی جائزہ میٹنگ میں وزیر توانائی آتے نہیں یا انھیں بلایا نہیں جاتا؟ اس کے ساتھ ہی طنزکرتے ہوئے سماجوادی سربراہ نے کہا کہ ’’اگر آتے ہیں تو ان سے گزارش ہے کہ ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ایک تصویر پوسٹ کردیجئے تاکہ عوام کو آپ کی آپس کی گرمی سے ہی کچھ راحت مل جائے، کیونکہ عوام نے آپ دونوں کو کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا۔‘‘اکھلیش نےمزید طنز کیا کہ بجلی سب اسٹیشنوں پر پی اے سی تعینات ہے اور ا یم پی ایم ایل اے اپنی ہی حکومت کے خلاف خط لکھ کر عوامی غصے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔