Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی دباؤ کے باعث شیئر بازار میں گراوٹ

Updated: June 08, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai

بیرونی بازاروں سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان پیرکو ملکی شیئر بازار میں گراوٹ دیکھی گئی اور اہم اشاریے تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئے۔

Stock Market.Photo:INN
اسٹاک مارکیٹ۔ تصویر:آئی این این

بیرونی بازاروں سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان پیرکو ملکی شیئر بازار میں گراوٹ دیکھی گئی اور اہم اشاریے تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئے۔ بی ایس ای سینسیکس۰۸ء۷۱۹؍  پوائنٹس (۹۷ء۰؍ فیصد) گر کر۲۶ء۷۳۵۲۴؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ رواں سال ۲؍ اپریل کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔
عالمی سطح پر مغربی ایشیا کے بحران میں شدت آنے کے باعث دیگر ایشیائی اور یورپی بازار بھی منفی زون میں رہے، جس کا اثر گھریلو بازاروں پر بھی نظر آیا۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھی گئی۔
نفٹی ۵۰؍ بھی ۷۰ء۲۴۳؍ پوائنٹس یعنی ۰۴ء۱؍ فیصد گر کر ۲۳۱۲۳؍پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ بھی ۶؍ اپریل کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ بازار میں تقریباً ہر شعبے میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ نفٹی مڈکیپ ۵۰؍اشاریہ ۹۳ء۰؍فیصد جبکہ اسمال کیپ ۱۰۰؍ اشاریہ ۹۲ء۱؍ فیصد نیچے آ گیا۔
صحت کے شعبے کو چھوڑ کر تمام سیکٹروں میں گراوٹ رہی۔ ریئل اسٹیٹ اور دھاتوں کے شعبے کے اشاریے دو فیصد سے زائد گر گئے۔ مالیاتی خدمات، آٹو موبائل، آئی ٹی، میڈیا، پائیدار صارف اشیا، تیل و گیس اور کیمیکل شعبوں کے اشاریے ایک سے دو فیصد تک کمزور رہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلپائن: ۸ء۷؍شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ، انخلاء کے احکامات


سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں ایٹرنل کا شیئر تقریباً  ۲۵ء۳؍ فیصد گر گیا۔ انڈیگو، مہندرا اینڈ مہندرا، ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس، بجاج فنانس اور ایل اینڈ ٹی کے حصص دو سے ڈھائی فیصد تک نیچے آئے۔ ٹاٹا اسٹیل، بجاج فنسرو، ٹرینٹ، ٹائٹن، اڈانی پورٹس، الٹراٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ماروتی سوزوکی اور ایشین پینٹس کے حصص میں ایک سے دو فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:دپیکا ککڑ کی امیونوتھیراپی کا آغاز، شعیب نے سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کی


اسی طرح آئی سی آئی سی آئی بینک، انفوسس، ہندوستان یونی لیور، آئی ٹی سی، ایکسس بینک اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے حصص بھی منفی زون میں بند ہوئے۔ دوسری جانب پاور گرڈ کا شیئر سب سے زیادہ تقریباً ۷۵ء۱؍ فیصد بڑھا۔ ٹیک مہندرا اور بی ای ایل میں بھی ایک فیصد سے زیادہ تیزی دیکھی گئی جبکہ ہندوستانی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اور این ٹی پی سی کے حصص بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK