Inquilab Logo

بغاوت پربرہم شیوسینا کارکن آج سڑکوں پراترسکتے ہیں ممبئی سمیت پوری ریاست میں پولیس کو الرٹ کردیاگیا

Updated: June 25, 2022, 9:49 AM IST | Mumbai

جمعہ کو کرلا میں منگیش کڈالکر کے دفتر پر حملے کے بعد ممبئی پولیس بھی چوکس، شیوسینا نے آج دوپہر ایک بجے قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی

A large number of police personnel can be seen deployed outside Sena Bhawan. (PTI)
سینا بھون کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات دیکھا جا سکتا ہے۔(پی ٹی آئی)

وزارت داخلہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ شیو سینا میں ہونے والی بغاوت کے بعد شیو سینکوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے اور وہ راستوں پر اتر کر مظاہرہ کر سکتےہیں ۔ اسی لئے ممبئی کے ساتھ ساتھ ریاست کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد شیو سینکوں نے جمعہ کو کرلا میں شیو سینا لیڈر منگیش کڈالکر کے دفتر پر حملہ بھی کیا اور اسی طرح ساکی ناکہ میں شیو سینا کے رکن اسمبلی دلیپ لانڈے عرف ماما کے بینر کو پاڑ دیا تھا۔ اسی سلسلے میں سنیچر کو شیوسینا نے دوپہر ایک بجے قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بھی طلب کی ہے۔پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کو یقینی بنائے۔
 جمعہ کی شام جب این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور دیگر لیڈر ماتوشری میں ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے پہنچے تھے تب بھی شیوسینک بڑی تعداد میں ماتوشری کے باہر جمع ہو گئےتھے اور  تاکہ اس مشکل گھڑی میں اپنے لیڈر کے ساتھ ہونے کا انہیں احساس دلا سکے ۔
 یاد رہےکہ ۲؍ روز قبل ادھوٹھاکرے کے ذریعے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا کو خالی کر کے ذاتی رہائش گاہ ماتوشری (کلا نگر ، باندرہ) میں منتقل ہوتے وقت بھی شیو سینک بڑی تعداد میں ماتوشری کےباہر جمع ہو گئے تھے اور ادھو کی حمایت اور ان کے ساتھ رہنا کا جذباتی انداز میں مظاہرہ کیا تھا۔
  ذرائع کے مطابق شیو سینا میں بغاوت کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سنیچر کی دوپہر ایک بجے شیو سینا کے قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ یہ میٹنگ سینا بھون میں منعقد کی جائے گی اور میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے ۔ 
 واضح رہے کہ شیو سینا کے سینئر لیڈر ، شہری ترقیاتی کےوزیر اور تھانے ضلع کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نے پارٹی سے بغاوت کر دی ہے۔ ان کے دعویٰ ہے کہ نہیں ۵۰؍ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔ باغی اراکین کو پہلے سورت اور وہاں سے گوہائی ( آسام) لے جایاگیا ہے۔ حال ہی میں بائیکلہ کی رکن اسمبلی یامنی جادھو اور چاندیولی کے رکن اسمبلی دلیپ لانڈےبھی باغیوں کے خیمے میں پہنچ گئے ہیں۔

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK