Inquilab Logo Happiest Places to Work

سدارمیا خوف میں مبتلا تھے: ڈی کے شیو کمار

Updated: June 28, 2023, 1:16 PM IST | Bengaluru

کرناٹک کے وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار نے ایک اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پرجیکٹ کو آگے بڑھانےکیلئے تیار تھا جبکہ وزیر اعلیٰ سدارمیاپروجیکٹ کے تعلق سےخوف میں مبتلا تھے ۔

D. K. Shivakumar Photo: INN
ڈی کے شیو کمار تصویر :آئی این این

کرناٹک کے وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار نے ایک اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں پرجیکٹ کو آگے بڑھانےکیلئے تیار تھا جبکہ وزیر اعلیٰ سدارمیاپروجیکٹ کے تعلق سےخوف میں مبتلا تھے ۔ مجھےپل اور سرنگ بنانے کی کئی درخواست موصول ہوئی تھیں ۔۲۰۱۷ء میں سدارمیااور بنگلورو کے وزیر برائے ترقیات کےجی جارج پل کو تعمیر کرنے کی ممانعت کرنے والے احتجاج سے خوف زدہ تھے ۔ اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے پروجیکٹ کو آگے بڑھاتا۔ ڈی کے شیو کمار کے اس بیان پر ریاستی وزیر پرینکا کھرگے نے کہا کہ ’’ میں نہیں سمجھتی کہ سدارمیاخوف میں مبتلا ہوئے ہوں گے جبکہ میرا ماننا ہے کہ وزیر اعلٰی عوام کی رائے کو کافی اہمیت دیتے ہیں ۔ کبھی کبھار غلط باتیں کہی جاتی ہیں جبکہ اچھے فیصلوں کو منطقع کرناپڑتا ہے ۔مجھے لگتا ہے یہی ڈی کے شیو کمار کہنا چا ہ رہے ہوں گے ۔‘‘ اس ضمن میں کچھ دن پہلے بی جے پی کے سینئر لیڈر آر اشوکا نے کہا تھا کہ ’’ کرناٹک کےوزیر اعلٰی سدارمیاخاموش ہیں جبکہ نائب وزیر اعلٰی تشدد پھیلا رہے ہیں ۔ ہر میٹنگ میں سدارمیاکے بجائے ڈی کے شیوکمار ہی بولتےہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK