مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے تلنگانہ کے سرپور کاغذ نگر میں ۳۹۰۰؍ کروڑ روپے کی مالیت والے سڑکوں کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔
EPAPER
Updated: May 06, 2025, 11:52 AM IST | Agency | Hyderabad
مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے تلنگانہ کے سرپور کاغذ نگر میں ۳۹۰۰؍ کروڑ روپے کی مالیت والے سڑکوں کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔
مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے تلنگانہ کے سرپور کاغذ نگر میں ۳۹۰۰؍ کروڑ روپے کی مالیت والے سڑکوں کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔
اس موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کو مضبوط سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ سے جوڑنے کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کے ساتھ ہزاروں امرت سروور (پانی کے ذخائر) تعمیر کرنے کیلئے مرکز تیار ہے، جس سے کسان برادری کو فائدہ پہنچے گا اور کسانوں کی خودکشیاں رکیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ۳؍سے ۴؍برسوں میں تلنگانہ میں۲؍ لاکھ کروڑ روپے کے ہائی وے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
گڈکری نے یقین دلایا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں جیسے کھمم، منوگوڑو، کوتہ گوڑم،مُلگ سے ۴؍ سے ۵؍ گھنٹوں میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد پہنچنا ممکن ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اندور تا حیدرآباد نئی گرین ایکسپریس ہائی وے کوریڈور اگلے سال مارچ تک مکمل ہو جائے گاجبکہ ایک اور سبز شاہراہ سورَت ناسک کرنول حیدرآباد چنئی ترواننت پورم تک اگلے سال اپریل تک تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے مختلف ندیوں کے آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور ان کا بہتر استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مسلسل کوششوں کے باعث ریاست کے ۳۳؍ میں سے۳۲؍ اضلاع اب ریاستی دارالحکومت سے قومی شاہراہوں کے ذریعہ جُڑ چکے ہیں۔مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت ملک کو۲۰۴۷ء تک ترقی یافتہ بنانے کی مہم کے تحت تمام ریاستوں کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے۱۰؍ برسوں میں تلنگانہ میں شاہراہوں کی ترقی پر۱ء۲۵؍ لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مستقبل میں ریاست کی سڑکوں کو بہتر بنانے کیلئے پوری توجہ دیتے رہیں گے اور اس پر کام کریں گے۔
گڈکری نے کسے معیشت کی ریڑھ کہا ؟
مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اورشاہراہیں نتن گڈکری نے پیرکو تلنگانہ کے شمس آباد کے قریب شانتی ونم میں ہارٹ فلنیس اینڈ پے پال بائیوچارسینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کیا۔بائیو۴؍ ایک کوئلہ سے مشابہ کاربن سے بھرپور مادہ ہے، جو زرعی اراضی کی زرخیزی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔اس موقع پر گڈکری نے کہا کہ چھوٹے کاروبار، دیہی صنعتکار اور کسان ملک کی معیشت کی ریڑھ ہیں، اور یہ منفرد پہل ان صنعتکاروں اور کسانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر جدید زرعی ٹیکنالوجی اور کھیتی کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر پیداوار، کسانوں کو زیادہ آمدنی اور دیہی علاقوں میں چھوٹے صنعتکاروں کیلئے معاشی مواقع پیدا کئے جانے چاہئیں۔