• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۶؍ ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

Updated: December 12, 2025, 7:12 AM IST | New Delhi

گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور انڈمان نکوبار میں فارم جمع کرنے اور نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی تاریخ بڑھائی گئی

Election staff are busy collecting forms in Tarnol Valley, Tamil Nadu. (PTI)
تمل ناڈوکے ترنول ویلی میںانتخابی اسٹاف فارم جمع کرنے میںمصروف ہے۔(پی ٹی آئی)

 الیکشن کمیشن نے اتر پردیش سمیت ۶؍ ریاستوں میں انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی جامع نظر ثانی مہم (ایس آئی آر)  کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ جن ریاستوں میں الیکشن کمیشن نے ا یس آئی آر کی آخری تاریخ  بڑھا دی ہے ان میں گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور انڈمان نکوبار شامل ہیں ۔تمل ناڈو اور گجرات میںایس آئی آر کافارم جمع کرنے آخری تاریخ  ۱۴؍ دسمبرکر دی گئی ہے جبکہ نظرثانی شدہ فہرست ۱۹؍ دسمبر کو شائع کی جائےگی ۔اس کامطلب ہےکہ ان ریاستوں میںشہریوں کواب ضروری دستاویزتیار کرنے اورجمع کرانے کیلئے ۵؍ دن کا اضافی وقت مل گیا ہے۔
  الیکشن کمیشن کے مطابق، چھ ریاستوں /مرکزی صوبوں(یوٹی)کے چیف الیکٹورل آفیسرز(سی ای او) کی درخواستوں کی بنیاد پر، الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوںمیں ایس آئی آر کے شیڈول پر نظر ثانی کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ایس آئی آر کی آخری تاریخ مغربی بنگال میں بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔
ہر ریاست میں نئی تاریخ کیا ہے؟
 شیڈول کے تحت یکم جنوری ۲۰۲۶ء  کوالیفائنگ کی تاریخ طے ہے ،یعنی یکم جنوری تک جو شہری ۱۸؍سال کی عمر تک پہنچ رہا ہو، اسے ووٹر  فہرست میں اپنا نام درج کرانے کا حق ہوگا ۔ تمل ناڈو اور گجرات میں، ڈرافٹ رول (مسودہ فہرست) کی اشاعت کی تاریخ۱۹؍ دسمبر کردی گئی ہےجبکہ گنتی فارم ۱۴؍ دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے ۔ 
 اس  دوران  مدھیہ  پردیش ،  چھتیس گڑھ اور انڈمان و نکوبار کیلئے مسودہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کی تاریخ۲۳؍ دسمبر کر دی گئی ہے جبکہ ۱۸؍دسمبر تک فارم جمع کرائے جاسکیں گے ۔ اتر پردیش میں مسودہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کی نئی تاریخ اب۳۱؍ دسمبر ہو گی جبکہ فارم ۲۶؍ دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
 پہلے شیڈول میں، ان چھ ریاستوں اور مرکزی صوبوںکیلئے گنتی فارم جمع کرانے کی تاریخ۱۱؍دسمبر۲۰۲۵ء تھی اور۱۶؍ دسمبرکو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کی جانی تھی ۔ گوا، گجرات، لکش دیپ، راجستھان، اور مغربی بنگال میں فارم جمع کرانے کی تاریخ ۱۱؍ دسمبر کو ختم ہوگئی ۔۱۶؍ دسمبر۲۰۲۵ء کو ووٹروں کی نئی فہرست شائع کی جائے گی ۔پہلے مذکورہ ۶؍ ریاستوں میںبھی یہی تاریخ تھی ۔
کیرالا کا شیڈول پہلے ہی تبدیل کیا گیا تھا
  ریاست کیرالا میںفارم جمع کرنے کی ؤخری تاریخ ۱۸؍ دسمبر ہےجبکہ نئی فہرست ۲۳؍ دسمبر کو شائع کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ   یہ یقینی بنانے کیلئے کہ کوئی بھی اہل ووٹر  چھوٹ نہ جائے، نئے ووٹروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ حلف نامہ کے ساتھ فارم۶؍پُر کریں اور اسے بی ایل اوز کے پاس جمع کرائیں یا ای سی آئی نیٹ  ایپ/ویب سائٹ 
https://voters.eci.gov.in
  کا استعمال کرتے ہوئے فارم اور ڈکلیریشن  آن لائن پُر کریں اور اپنے نام حتمی انتخابی فہرست میں شامل کرائیں جو فروری۲۰۲۶ء میں شائع ہوگی۔واضح رہے اعتراضات اور دعوے درج کرانے کی مدت ۳۱؍ دسمبر سے ۳۰؍ جنوری طے کی گئی ہے ۔۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ء سے ۲۱؍ فرور ی ۲۰۲۶ء تک اعتراضات اوردعوؤں پرکارروائی ہوگی، حتمی فہرست ۲۸؍ فروری کو شائع کی جائیگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK