Inquilab Logo

سلواکیہ کے وزیراعظم کی گولی لگنے کے بعدحالت انتہائی تشویشناک

Updated: May 15, 2024, 7:22 PM IST | Bratislava

سلوواکیہ کے مقبول وزیر اعظم رابرٹ فیکو بدھ کی سہ پہر ایک فائرنگ میں زخمی ہو گئے ۔ کل چار گولیاں چلائی گئیں جن میں سے ایک ان کے پیٹ میں لگی انہیں فوری طور پراسپتال لے جایا گیا۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اس واقعے پر ملک کے صدر اور دیگر ناٹو ممبران ممالک نے غم و تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

Prime Minister of Slovakia Robert Fico. Image: X
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو۔ تصویر : ایکس

 ۵۹؍سالہ فیکو کے پیٹ میں اس وقت گولی لگی جب وہ دارالحکومت سے تقریباً ۱۵۰؍کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔فیکو کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہیں متعدد گولیاں ماری گئی ہیں اور فی الحال ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
فیکو کی سیاسی حریف، سبکدوش ہونے والی صدر زوزانا کیپوٹووا نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا: ’’وزیراعظم پر جسمانی حملہ، سب سے پہلے، ایک شخص پر حملہ ہے، لیکن یہ جمہوریت پر بھی حملہ ہے۔ کوئی بھی تشدد ناقابل قبول ہے۔ نفرت انگیز بیان بازی جو ہم معاشرے میں دیکھ رہے ہیں وہ نفرت انگیز عمل کو جنم دیتی ہے، آئیے اسے روکیں۔‘‘
فیکو کے حلیف، منتخب صدر پیٹر پیلیگرینی نے اس قتل کو سلوواکیہ جمہوریت کے لیے ایک عظیم خطرہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ اگر ہم پولنگ اسٹیشنوں میں نہیں بلکہ چو راہوں پر پستول کےذریعے اپنی سیاسی رائے کا اظہار کرتے ہیں، تو ہم ہر اس چیز کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جو ہم نے سلوواکیہ کی خودمختاری کے۳۱؍ سال میں مل کر بنائی ہیں۔ ‘‘پورے یورپ سے صدمے کے ردعمل سامنے آئے ہیں، اور کچھ اسے نیٹو لیڈر کے قتل کی کوشش قرار دے رہے ہیں، حالانکہ فائرنگ کا کوئی مقصد فوری طور پرواضح نہیں ہو سکا۔ 

سلوواکیہ کے ایک ٹی وی اسٹیشن ٹی اے ۳؍کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ۵۹؍سالہ فیکو کے پیٹ میں اس وقت گولی لگی جب وہ دارالحکومت سے تقریباً ۱۵۰؍کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع کو سیل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK