Inquilab Logo

اسمرتی ایرانی کا دو روزہ دورۂ امیٹھی مکمل ،جن سنواد وکاس یاترا اور جن چوپال میں شرکت

Updated: December 30, 2023, 9:02 AM IST | Agency | Amethi

اپنے دورے میں امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر نے ضلع پنچایت صدر سے کہاکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ راہل گاندھی اب تک ایک نالا نہیں بنوا سکے، آپ نالی کو ٹھیک سے تعمیر کروائیں۔

Smrati Irani addressing public at `Jan Sanvad Vikas Yatra` in Dhanapur village. Photo: INN
دھنا پور گاؤں میں اسمراتی ایرانی ’جن سنواد وکاس یاترا‘ میں عوام سے مخاطب۔ تصویر : آئی این این

جمعہ کو امیٹھی سے ایم پی  اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا دورہ روزہ  دورۂ امیٹھی مکمل ہو گیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی ایک بھی نالا نہ بنوانے کا الزام عائد کیا۔ 
جمعہ کو اپنے اس دورے میں اسمرتی  ایرانی نے ’جن سنواد وکاس یاتر ا‘ میں شرکت کی اور حکومت کی اسکیموں سے متعلق عوام سے تبادلۂ خیال کیا۔ جمعہ کو  ایک چائے کی دکان پر چائے پیتے ہوئے انہوں نے ضلع پنچایت صدر راجیش اگرہری سے نالی بنانے کے بارے میں بات چیت کررہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے کہا، ’’لوگ کہہ رہے ہیں کہ راہل گاندھی اب تک ایک نالا نہیں بنوا سکے۔ آپ نالی کو ٹھیک سے تعمیر کروائیں۔‘‘  اس دوران اسمرتی ایرانی نےجن چوپال میں بھی حصہ لیا۔اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن مقامی رکن  پارلیمنٹ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت رامدے پور پہنچیں جہاں جن چوپال پروگرام میں عوام کے مسائل سنے۔اس  کے بعد انہوں نے عہدیداروں کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔ اسی دوران مقامی اراکین اسمبلی نے دیہی رہائش، راشن کارڈ، پنشن اور دیگر مسائل  سے متعلق  اسمرتی ایرانی سے ملاقات کی۔ اس دوران ایک ریٹائرڈ ٹیچر رام نائک پانڈے نے اپنی پریشانی کے ساتھ ایم پی اسمرتی ایرانی سے رابطہ کیا۔ رام نائک کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم پی اسمرتی ایرانی نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر امیٹھی کو فون کیا۔ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر مرکزی وزیر نے فون پر ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کو ڈانٹ پلائی۔ اسمرتی ایرانی نے یہ کہتے ہوئے  فون کاٹ دیا کہ ٹیچر کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔اس کے بعد ان کا قافلہ براہ راست سرائے کھیما گاؤں پہنچا، جہاں اس نے سب سے پہلے قدیم مہاویرن مندر میں بھگوان ہنومان کی پوجا کی۔ اس کے بعد جان چوپال کے پروگرام میں حصہ لیا۔ 
جمعہ کووہ اپنے آخری پروگرام میں شرکت ہوئیں اور اس کے بعد ان کا قافلہ لکھنؤ کیلئے روانہ ہوگیا۔ وہ جمعرات کو ۲؍ روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی پہنچی تھیں۔
اپنا دورہ مکمل کرکے وہ جمعہ کو بذریعہ ہوائی جہاز لکھنؤ سے دہلی روانہ ہوگئیں۔ اسمرتی ایرانی جمعرات کو بذریعہ ہوائی جہاز دہلی سے لکھنؤ  پہنچیں۔ یہاں سے وہ سڑک کے راستے اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی پہنچیں۔ جگدیش پور وارث گنج نو تعمیر شدہ بھالے سلطان تھانہ بھون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ مرکزی وزیر نے جمعرات اور جمعہ کو اپنے دو روزہ دورے  میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے متعلقین کو کھونے والے کچھ کارکنوں کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور  ان سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK