Inquilab Logo

شولاپور : نوجوان کو دوسرے مذہب کی لڑکیوں کیساتھ بات چیت پر زدوکوب کیا گیا

Updated: June 10, 2023, 9:28 AM IST | Solapur

یہاں ایک نوجوان کو لڑکی کو پھنسانے کاالزام لگاکر ۱۰؍ سے ۱۵؍ افراد نے بری طرح  زدوکوب کیا۔

The injured back of the beaten youth can be seen
زدوکوب کئے جانے والے نوجوان کی پیٹھ پرزخم دیکھے جاسکتے ہیں

یہاں ایک نوجوان کو لڑکی کو پھنسانے کاالزام لگاکر ۱۰؍ سے ۱۵؍ افراد نے بری طرح  زدوکوب کیا۔ ملزمین نے نوجوان پر الزام لگایا کہ وہ ان کی ہم مذہب لڑکیوں کو پھنسارہا ہے ۔پھر اس نوجوان کو بری طرح پیٹا۔زخمی نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے  ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور بقیہ ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے  ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۶۳، ۳۲۴، ۳۴۱، ۱۴۷، ۱۴۹، ۵۰۴؍ اور  ۵۰۶؍ کے تحت کیس درج کیا  ہے۔  اے بی پی ماجھا کی رپورٹ کے مطابق شکایت گزار شولاپور شہر کا رہنے والا ہے اورایک کالج میں ایم ایس ڈبلیو کورس کا طالب علم ہے ۔اس کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔  وہ اپنی دو ہم جماعت لڑکیوں کے ساتھ ایک کافی شاپ میں بیٹھاہوا تھا۔ اس دوران ملزمین کی ٹولی نوجوان کو پہلے گھورتی رہی اور پھر اس کے پاس آکر انہوںنے کہا کہ وہ ان لڑکیوں کے ساتھ کیوں بات کررہا ہے۔ اس کے بعد  اس ٹولی نے نوجوان کوزبردستی پکڑا اور اپنے ساتھ ایم آئی ڈی سی علاقے میں لے گئی اور وہاں اسے زدو کوب کیا۔  نوجوان نے اس معاملے کی شکایت پولیس میں کی ہے  جس کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ شولاپور کے ڈی سی پی  وجئے کباڑے نے کہا کہ دو سماج کے درمیان نفرت پھیلانے کی جو بھی سازش کرے گا، پولیس اس پر سخت کارروائی کرے گی۔

 

solapur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK