Inquilab Logo Happiest Places to Work

مسلمانوں کے تعلق سے موہن بھاگوت نے جو بیان امریکہ میں دیا،وہ ہندوستان میں دینا چاہئے : سنجے راؤت

Updated: August 31, 2026, 11:47 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن پارلیمان سنجے راؤت نے آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کے نیویارک کے حالیہ دورے اور وہاں دیئے گئے بیانات پر شدید تنقید کی ہے۔

Sanjay Raut. Picture: INN
سنجے راؤت۔ تصویر: آئی این این

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن پارلیمان سنجے راؤت نے آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت کے نیویارک کے حالیہ دورے اور وہاں دیئے گئے بیانات پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت نے نیویارک کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگر کوئی ہندو یہ سوچتا ہے کہ ہندوستان میں ایک بھی مسلم نہیں ہونا چاہئے تو وہ ہندو نہیں ہے۔ بھاگوت کو ہندومسلم اتحاد اور جمہوریت پر یہ باتیں امریکہ یا نیویارک جا کر کہنے کے بجائے ہندوستان میں سر عام کہنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھئے: مسلسل بڑھتی مہنگائی پرعوام میں شدیدبے چینی اور غصہ

یہ موہن بھاگوت کا ڈھونگ ہے

سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ بیرون ملک جا کر آزادیٔ اظہار اور مذہبی رواداری پر بڑی بڑی باتیں کرنا اور ہندوستان میں جاری’’آمرانہ ماحول‘‘ اور نفرت انگیز سیاست پر خاموش رہنا محض ایک ڈھونگ ہے۔ موہن بھاگوت نے یہ باتیں محض اس لئے کی ہے کیونکہ امریکہ میں ان کے پروگرام کی شدید مخالفت کی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک مضبوط جمہوری ملک ہے جہاں بولنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ ہندوستان میں جمہوریت پر خطرات لاحق ہیں لہٰذا اگر موہن بھاگوت کو واقعی جمہوریت اور حقوق کی فکر ہے تو وہ اپنے ملک میں بیٹھ کر اس پر آواز اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK