Inquilab Logo Happiest Places to Work

آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں، ٹرمپ کے اشاروں پر نہیں کھلے گی: آئی آر جی سی

Updated: April 02, 2026, 12:57 PM IST | Tehran

ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آرجی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ’’فیصلہ کن اور مکمل طور پر‘‘ اس کی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور ایرانی قوم کے خلاف امریکی صدر کے ’’ڈرامائی اشاروں‘‘ پر اسے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

Strait Of Hormuz.Photo:INN
آبنائے ہرمز۔ تصویر:آئی این این

ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آرجی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ’’فیصلہ کن اور مکمل طور پر‘‘ اس کی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور ایرانی قوم کے خلاف امریکی صدر کے ’’ڈرامائی اشاروں‘‘ پر اسے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یکم اپریل کو ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی نئے نظام کے صدر نے امریکہ سے سیز فائر (جنگ بندی) کی درخواست کی ہے۔ تاہم، ٹرمپ نے کہا کہ جب تک جنگ بندی کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے، امریکہ ایران کو اس وقت تک نیست و نابود کرتا رہے گا جب تک کہ آبنائے ہرمز  کھلی، آزاد اور صاف نہیں ہو جاتی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے اس دعوے کوجھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
ایک بیان میں، آئی آر جی سی  نے خطے بھر میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف میزائل اور ڈرون آپریشنز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اپریل کی شروعات سے وسطی اسرائیلی علاقوں اور مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں پر ایران کے میزائل حملوں کی شدت تل ابیب اور واشنگٹن کے ان دعوؤں کی تردید کرتی ہے کہ ایسے حملوں میں ۹۰؍ فیصد کمی آئی ہے۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، آئی آر جی سی نے کہا کہ اس کی بحری افواج نے یکم اپریل کی صبح سے قدیر بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ حملہ آور ڈرونز کے امتزاج کا استعمال کرتے ہوئے پانچ بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں تاکہ امریکی اور اسرائیلی افواج کے اہم فوجی اہداف کو تباہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے:اجے دیوگن نے ایکشن فلموں کے علاوہ کامیڈی میں بھی نام کمایا

پہلے حملے میں، متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے پانیوں اور جزائر میں ایک بحری ڈھانچے پر نصب امریکی افواج کے دو قبل از وقت وارننگ دینے والے ایئر ڈیفنس راڈار سسٹم کو انتہائی درستگی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی خلیج فارس میں ایک اسرائیلی تیل بردار بحری جہاز ایکوا وَن کو نشانہ بنایا گیا اور میزائل حملے کے بعد اس میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ تسنیم کے مطابق، بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے  کی حدود سے باہر امریکی افواج کے ایک خفیہ اجتماع گاہ کو ڈرونز اور کئی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کے دعوے پر ایران کی تردید، ہم نے کوئی تجویز پیش نہیں کی


علاوہ ازیں، الادیری بیس پر چنوک ہیلی کاپٹر کی تیاری کے مرکز اور ساز و سامان کے اسٹوریج ہینگرز کو بھی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ شمالی بحر ہند میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن گروپ کی طرف حملہ آور ڈرونز کی کئی لہریں روانہ کی گئیں، جس کے بعد یہ گروپ اپنی سابقہ پوزیشن سے پیچھے دور سمندر میں چلا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK