• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سُدیپ کو میرے بغیر کرائم ڈراما بنانے کی اجازت نہیں: جے دیپ اہلاوت

Updated: February 22, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس کی حال ہی میں ریلیز میں ہونےوالی ویب سیریز ’’کہرا۲‘‘ میں جے دیپ اہلاوت کا چھوٹا لیکن یادگار کیمیو ناظرین کے درمیان کافی چرچا میں ہے۔ سُدیپ شرما کی ہدایت کاری میں بنی اس سیریز میں جے دیپ نے ریلوے لائن مین کا مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

Jaideep Ahlawat.Photo:INN
جے دیپ اہلاوت۔ تصویر:آئی این این

نیٹ فلکس کی حال ہی میں  ریلیز میں ہونےوالی ویب سیریز ’’کہرا۲‘‘ میں جے دیپ  اہلاوت  کا چھوٹا لیکن یادگار کیمیو ناظرین کے درمیان کافی چرچا میں ہے۔ سُدیپ شرما کی ہدایت کاری میں بنی اس سیریز میں جے دیپ نے ریلوے لائن مین کا مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
 فلمسازنے ناظرین کو سیریز کے ریلیز ہونے سے پہلے یہ بھی نہیں بتایا کہ جے دیپ ’’کہرا ۲‘‘  کا حصہ ہوں گے  تاہم  اداکار کے کیمیو کو ناظرین بہت پسند کر رہے ہیں۔ جے دیپ اہلاوت نے اپنے اس کیمیو کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب سدیپ شرما کو ان کے بغیر کوئی کرائم ڈرامہ بنانے کی اجازت نہیں ہے۔
 انہوں نے  بتایا کہ ’’سدیپ بھائی کے ساتھ کام کرنا اب میرے لیے صرف کام جیسا محسوس نہیں ہوتا  بلکہ یہ خاندان جیسا خاص احساس دیتا ہے۔ جب موقع ملا تو میں نے اس رول کے لیے فوراً ہامی بھر دی۔ سدیپ بھائی کو بھی نہیں معلوم تھا کہ میں ریلوے لائن مین کا رول کروں گا۔ میرے شوٹنگ شیڈولز ٹکرا گئے تھے، اس لیے میں نے گنجیت اور ڈگی سے بات کی اور اس  دلچسپ پروجیکٹ میں حصہ لے لیا۔‘‘
جے دیپ نے مزاحیہ انداز میں آگے بتایاکہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ سدیپ بھائی کو اب میرے بغیر کوئی کرائم  پروجیکٹ  ڈرامہ بنانے کی اجازت ملے گی۔’’کہرا‘‘  میں ان کا کہانی سنانے کا بالکل الگ اور منفرد انداز ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ ان کی سیریز کا حصہ بن سکا، چاہے کیمیو چھوٹا تھا اور پہلی بار دیکھنے پر سمجھنا تھوڑا مشکل ہو، لیکن میرے لیے یہ خاص رہا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’ٹاکسک ‘‘ اور ’’دُھرندھر‘‘ دونوں فلمیں ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں گی

فلم ’’مہاراج‘‘  سے شہرت حاصل کرنے والے جے دیپ کا یہ کیمیو ’’کہرا۲‘‘ کی کہانی میں ایک اہم موڑ لاتا ہے۔ سیریز میں پنجابی ثقافت کا خوبصورت امتزاج دیکھا جا سکتا ہے، جس میں سنجیدگی کے ساتھ  مزاح بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو کے ۲؍گول، سعودی پرولیگ میں النصر سرفہرست

سدیپ شرما نے بتایا کہ پنجابی لوگ عام طور پر زیادہ سنجیدہ نہیں رہتے، پنجاب کا انداز خود ہی کامیڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پنجاب میں کامیڈی نہ ملنا ناممکن ہے۔ یہ یہاں کی ثقافت کا حصہ ہے۔ جہاں بھی جائیں، کچھ نہ کچھ دلچسپ ضرور ہوتا ہے۔ پنجابی زبان اور لوگ بہت مزے دار ہیں۔ چاہے بات سنجیدہ ہو، اسے مزاحیہ انداز میں کہا جاتا ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق میں یہی سب دیکھا اور کہانی میں شامل کیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK