Inquilab Logo

اقلیتوں اور بہوجن سماج کے درمیان ہم آہنگی کو بگاڑنے والوں کو سنیل تٹکرے کا انتباہ

Updated: May 04, 2024, 9:21 AM IST | Agency | Raigarh

رائے گڑھ سے این سی پی امیدوار نے یکے بعد دیگرے ریلیوں میں متنبہ کیاکہ جنہوں نے اقلیتوں کو ’سبز اژدہا‘ کہااوران کا سر کچلنے کی بات کی وہی اب ماحول خراب کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

Sunil Tatkare expressed anger at those who spread rumors of changing the constitution. Photo: INN
سنیل تٹکرے نے آئین کی تبدیلی کی افواہ پھیلانے والوں پربرہمی کااظہا رکیا۔ تصویر : آئی این این

تیسرے مرحلے کی پولنگ کیلئے انتخابی مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اوراس میں شدت کے ساتھ تلخی بھی آنے لگی ہے۔ بدھ کو  رائے گڑھ سے این سی پی (اجیت پوار) کے امیدوار سنیل تٹکرے  نے اپنے مد مقابل اننت گیتے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اس  کے ساتھ ہی انہوں نے مذہب  اور ذات پات کی بنیاد پر ووٹروں کو تقسیم کرنے کی سازش رچنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بدھ کو  سدھا گڑھ تعلقہ کے ناندگاؤں میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد این سی پی لیڈر نے یکے بعد دیگرے ۶؍ ریلیوں سے خطاب کیا جس کا اختتام  تلہ میں مہایوتی کے عوامی  جلسہ سے ہوا۔ 
 تلہ میں تٹکرے نے گھڑی کے انتخابی نشان کا بٹن دبا کر عوام سے ایک بار پھر لوک سبھا  میں نمائندگی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ جن لوگوں نے زندگی بھر فرقہ پرستی کی سیاست کی وہ اب چولا بدل میدان میں  اترے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ : بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کے باوجود طلبہ کا احتجاج جاری

انہوں نے اپنی ریلی کے دوران عوام کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ’’ ایسی افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کرنے ہمارے ملک کو جو آئین دیا  اور جس کے ذریعے یہ ملک چل رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ اس ملک کا آئین نہیں بدلا جائے گا  پھر بھی کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی  جارہی ہے جس میں کامیابی نہیں ملے گی۔ ‘‘این سی پی امیدوار نے براہ راست اپنے مدمخالف  انت گیتے کو نشانہ بنایا اور  کہا کہ ان کی ساری زندگی مذہب کے نام پر الیکشن لڑنے میں گزری ہے۔ این سی پی لیڈر نے متنبہ کیا کہ ’’زندگی بھر فرقہ پرستی کازہر اگلنے والے ہمیں سیکولرزم کا سبق نہ سکھائیں۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ  گیتے نے ہی مسلمانوں  کیلئے ’اژدہا‘  لفظ کا استعمال کیا اور بیرسٹر عبدالرحمٰن انتولے جیسے قدآور لیڈر کو ’’ ہرا سانپ‘‘ کہہ کر مسلمانوں کو کچلنے کی بات کہی تھی۔ مہاراشٹر این سی پی کے صدر نے الزام لگایا کہ ’’آج وہی گیتے ووٹوں کیلئے ایک بار پھر اقلیتی اور بہو جن برادری میں موجود ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔‘‘ اس موقع پر این سی پی لیڈر رو پالی چاکنکر نے مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ’’جن لوگوں کے پاس مستقبل کیلئے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں ہے وہ لوگوں کو لفافے دیکر ان سے ہم پر تنقید کروارہے ہیں۔‘‘ رائے گڑھ کیلئے سنیل تٹکرے کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے روپالی چاکنکر  نے  کہا کہ ’’رائے گڑھ میں بہت کچھ کیا ہے اورعوام کو بنیادی سہولیات اور تعلیمی سہولیا بات اور تعلیمی سہولیات فراہم کی  گئی ہیں۔‘‘ روپالی چاکنگر نے اپنے مخصوص انداز میں حاضرین سنیل تٹکرے  کی حمایت کا وعدہ بھی لیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK