Inquilab Logo

دنیا میں ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والا ملک سوئزر لینڈ ہے

Updated: May 20, 2023, 12:41 PM IST | New Delhi

ہم میں سے بہت سے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر اچھی تنخواہ پر نوکری کریں، زیاہ تنخواہ کیلئے ہی ہر سال بہت سے لوگ بیرون ملک جاتے ہیں۔

America ranks fourth in terms of salary
تنخواہ دینے کے معاملے میں امریکہ چوتھے نمبر پر ہے

ہم میں سے بہت سے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر اچھی تنخواہ پر نوکری کریں، زیاہ تنخواہ کیلئے ہی ہر سال بہت سے لوگ بیرون ملک جاتے ہیں۔ تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک میں دی جاتی ہے؟ اس خبر میں، ہم ایسے ۱۰؍ ممالک کی  فہرست پیش کریں گے، جہاں ملازمین کو زیادہ سے زیادہ اوسط ماہانہ تنخواہیں دی جاتی ہیں۔
 حال ہی میں ورلڈ آف اسٹیٹی اسٹکس نے ٹویٹر پر سب سے زیادہ اوسط تنخواہ والے ممالک کی فہرست  جاری کی ہے۔ اس میں سوئٹزرلینڈ، لکسم برگ، سنگاپور، امریکہ، آئس لینڈ، قطر، ڈنمارک، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ اس معاملے میں سوئزرلینڈ  دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ ان لوگوں کی اوسط نیٹ تنخواہ ۶ء۰۹۶؍ ڈالر ہے جو دنیا میں کہیں اور نہیں ہے۔
لکسم برگ دوسرے نمبر پر
 اس فہرست میں یورپی ملک لکسم برگ کا نام دوسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک میں ملازمین کی اوسط آمدنی ۵ء۰۱۵؍ڈالر ہے۔ سنگاپور تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست  کے مطابق یہاں کے لوگوں کی اوسط تنخواہ ۴ء۹۸۹؍ ڈالر ہے۔
چوتھے نمبر پر امریکہ
 اس فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکہ کا نام آتا ہے۔ اس ملک میں شہریوں کی اوسط تنخواہ ۴ء۲۴۵؍ ڈالر ہے۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر آئس لینڈ کا نام ہے جہاں کے لوگوں کی اوسط آمدنی ۴ء۷۰۰؍ڈالر ہے۔ ان کے علاوہ قطر اور  آسٹریلیا   اس فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جن ممالک کا تذکرہ کیا گیا ہے وہاں ملازمین کو ملنے والی سہولیات بھی دیگر ممالک سےزیادہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK