• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :اسکاٹ لینڈ نے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں اٹلی کو پچھاڑ دیا

Updated: February 09, 2026, 5:04 PM IST | Mumbai

جارج منسی (۸۴؍رن) اور برینڈن میک ملن (۴۱؍رن ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کے بعد مائیکل لیسک کی ہمہ جہت کارکردگی (۲۲؍رن ناٹ آؤٹ اور۴؍ وکٹ) کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے پیر کے روز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مقابلے میں اٹلی کو ۷۳؍ رنز سے شکست دے دی۔

Scotland. Team.Photo:INN
اسکاٹ لینڈ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

 جارج منسی (۸۴؍رن) اور برینڈن میک ملن (۴۱؍رن ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کے بعد مائیکل لیسک کی ہمہ جہت کارکردگی (۲۲؍رن  ناٹ آؤٹ اور۴؍ وکٹ) کی بدولت اسکاٹ لینڈ نے پیر کے روز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے مقابلے میں اٹلی کو ۷۳؍ رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ نے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔
۲۰۸؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور پہلے ہی اوور میں جسٹن موسکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اینتھنی موسکا اور جے جے اسمتس نے دوسرے  وکٹ کے لیے ۳۱؍رنز جوڑے لیکن چوتھے اوور میں بریڈلی کری نے اسمتس (۲۲؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اینتھنی موسکا بھی محض ۱۳؍ رنز بنا سکے۔
مشکل وقت میں ہیری میننٹی اور بینجمن میننٹی نے اننگز کو سنبھالا، تاہم ۱۳؍ویں اوور میں مائیکل لیسک نے ہیری میننٹی (۳۷؍رن ) کو آؤٹ کر کے اسکاٹ لینڈ کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ اگلے ہی اوور میں اولیور ڈیوڈسن نے بینجمن میننٹی کو آؤٹ کیا جنہوں نے۳۱؍ گیندوں پر ۵۲؍ رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد اٹلی کا کوئی بھی بلے باز اسکاٹش بولرس کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم ۴ء۱۶؍اوورز میں ۱۳۴؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو اور النصر کے تعلقات میں کشیدگی،کلب چھوڑنے کی خبریں

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ۴؍ وکٹ حاصل کئے  جبکہ مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بریڈلی کری، بریڈ وہیل اور اولیور ڈیوڈسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل، اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اسکاٹش اوپنرز نے غلط ثابت کر دیا۔ جارج منسی اور مائیکل جونز نے پہلے وکٹ کے لیے ۱۲۶؍ رنز کی برق رفتار شراکت داری قائم کی۔ جارج منسی نے ۵۴؍ گیندوں پر ۱۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۸۴؍ رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ مائیکل جونز ۳۷؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:سندیپ ریڈی ’’اینیمل ‘‘ میں ’’کبیر سنگھ‘‘ ایک منظر شامل کرنا چاہتے تھے: شاہد کپور

کپتان رچرڈ بیرنگٹن (۱۵؍رن ) اور ٹام بروس (ایک ) کی جلد رخصتی کے باوجود اسکاٹ لینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۰۷؍ رنز کا ہمالیہ جیسا اسکور کھڑا کیا۔ اٹلی کی طرف سے علی حسن، گرانٹ اسٹورٹ، تھامس ڈریکا اور جے جے اسمتس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK