Inquilab Logo

تاریخی آیاصوفیہ مسجد میں ۸۸؍ سال بعد نماز تراویح ہو گی

Updated: April 02, 2022, 9:28 AM IST | istanbul

ترکی کے اعلیٰ مذہبی ادارے نے اجاز ت نامہ جاری کیا،کورونا پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ ۲؍ سال سے یہ مسجد بند تھی

Historical Hagia Sophia Mosque
تاریخی آیاصوفیہ مسجد

  یہاں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں ۸۸؍ سال بعد نماز تراویح پڑھائی جائے گی۔ ترکی کے اعلیٰ مذہبی ادارے نے اس کی اجازت دے دی ہے۔  اس تاریخی مسجد کے   ذمہ دار سرکاری ادارے دیانت کے سربراہ علی عرباس نے  اس تعلق سے بیان جاری کیا اور کہا کہ ہم ۸۸؍سال کے بعد پہلی مرتبہ اس مسجد میں رمضان میں نماز تراویح کے  لئےاہلِ ایمان کا خیرمقدم کریں گے۔  یا د رہے کہ ترکی نے اس مشہور تاریخی عمارت کوجو پہلے عجائب گھر کے طور پراستعمال ہورہی تھی  ۲۰۲۰ءمیں دوبارہ مسجد میں تبدیل کر دیا تھا لیکن گزشتہ دوسال کے دوران میں کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر وہاں نماز تراویح ادا نہیں کی جاسکی تھی لیکن اب چونکہ کورونا کی لہر ختم ہو تی جارہی ہے اور تمام پابندیاں ختم ہو رہی ہیں اس لئے یہاں نماز تراویح کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اس سے مقامی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
 یادرہے کہ آیا صوفیہ کی عمارت سب سے پہلے رومی شہنشاہ جسٹینین اول کے دور میں عیسائی گرجا گھر کے طور پر تعمیرکی گئی تھی لیکن  جب عثمانی سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ شہر کو فتح کیا تھا تو آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کردیا تھا۔ انہوں نے چرچ سے یہ عمارت خریدی تھی اور پھر اس کو مسجد میں تبدیل کیا تھا۔جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک نے خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد آیا صوفیہ کو ایک عجائب گھر میں تبدیل کردیا تھا لیکن ترکی کی عدالت  نے  ۲۰۲۰ء میں اس کی عجائب گھر کی حیثیت ختم کردی تھی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK