Inquilab Logo

ڈبلیو پی ایل:گجرات جائنٹس کی پہلی کامیابی،آر سی بی کی لگاتار تیسری شکست

Updated: March 10, 2023, 1:17 PM IST | Mumbai

صوفیہ ڈنکلی اور ہرلین دیول کی ہاف سنچریوں کے بعدایشلے گارڈنر نے ۳؍وکٹیں حاصل کیں،بنگلور کو ۱۱؍رنوں سے شکست دے کر کھاتہ کھولا

Opening batsman Sophia Dunkley scored a brilliant half-century (PTI)
افتتاحی بلے باز صوفیہ ڈنکلی نےشاندار ہاف سنچری بنائی(پی ٹی آئی)

سلامی بلے باز صوفیہ ڈنکلی (۶۵) اور ہرلین دیول (۶۷) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد ایشلے گارڈنر کی شاندار گیندبازی  (۳۱؍پر۳) کی بدولت گجرات جائنٹس نے ویمنس پریمیرلیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ۱۱؍رنوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جائنٹس نے ۲۰۱؍ رنوں کا اسکور بنایا جس کے جواب میں آر سی بی ۲۰؍ اوورمیں صرف ۱۹۰؍رن ہی بنا سکی۔
 ڈنکلی نے اپنی شاندار اننگز میں صرف ۲۸؍ گیندوں میں ۱۱؍چوکوں اور ۳؍چھکوں کی مدد سے ۶۵؍رن بنائے، جبکہ ہارلین نے ۴۵؍ گیندوں میں ۹؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۶۷؍رن بنائے، جس سے جائنٹس  کی ٹیم پہلی بار ۲۰۰؍رن سے زیادہ کا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔ 
 آر سی بی کے لئےسوفی ڈیوائن نے ۴۵؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ۶۶؍رنوں کی نصف سنچری اسکور کی، حالانکہ جب ان کی وکٹ گری تو آر سی بی ہدف سے ۶۱؍رن دور تھی۔ آخر میں ہیتھر نائٹ نے ۱۱؍گیندوں میں ۵؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۳۰؍رن بنائے لیکن اپنی ٹیم کا ہدف حاصل نہ کر سکیں۔گارڈنر نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا  اور ۴؍اوور میں صرف ۳۱؍رن  دئیےاور اہم موڑ پر ۳؍وکٹیں لے کر جائنٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
 اپنی پہلی جیت کی تلاش میں، آر سی بی نے تیز شروعات کی اور کپتان اسمرتی مندھانا کی وکٹ گرنے کے باوجود پاور پلے میں ۵۹؍رن جوڑے۔ ڈبلیو پی ایل میں اسپن کے خلاف مندھانا کی جدوجہد جاری رہی اور وہ ۱۴؍گیندوں پر ۳؍چوکوں کی مدد سے ۱۸؍رن بنانے کے بعد گارڈنر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئیں۔
 پاور پلے کے بعد، تاہم، اسپنروں نے آر سی بی کی اننگز کی رفتار کو کم کردیا۔ ایلیس پیری نے ۱۲؍ویںاوور میں رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں ۲؍چوکے لگائے لیکن وہ تیسرا بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئیں۔ ریچا گھوش بھی گارڈنر کے ہاتھوں بولڈ ہونے سے پہلے صرف ۱۰؍رنوں کا تعاون ہی دے سکیں۔ وکٹوں کے گرنے  کے درمیان ڈیوائن نے اپنی جہدجہد   کو جاری رکھا اور ۳۶؍گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
 اوپنر ڈیوائن نے میچ کو آر سی بی کے حق میں کرنے کی پوری کوشش کی تبھی سدرلینڈ نے انہیں گارڈنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ڈیوائن کی وکٹ گرنے پر آر سی بی کو ۲۲؍گیندوں پر ۶۱؍ رنوںکی ضرورت تھی۔ وقت ضائع کئےبغیر نائٹ نے سدرلینڈ کے اوور میں ۳؍چوکے لگا کر ۲۳؍ رن جوڑے۔
 آر سی بی نے اگلے اوور میں بھی ۱۱؍رن بنائے لیکن گارڈنر نے ۱۹؍ویں اوور میں گیند تھام لی۔ آر سی بی کو آخری ۲؍اووروں میں ۳۳؍رن درکار تھے۔ گارڈنر نے پہلی گیند پر کنیکا آہوجا (۷؍ گیندوں، ۱۰؍رن) کو آؤٹ کرتے ہوئے صرف ۹؍ رن دئیے۔ آر سی بی کو آخری اوور میں ۲۴؍رن درکار تھے لیکن ٹیم کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں کیونکہ پہلی ۳؍گیندوں پر صرف ۲؍رن ہی آئے۔ شرینکا پاٹل (۱۱؍ناٹ آؤٹ) نے میچ کے اختتام سے قبل ایک چوکا اور ایک چھکا لگایاحالانکہ تب تک آر سی بی  جیت سے کافی دور ہوچکی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK