Inquilab Logo

ٹاٹاموٹرس نے ہندوستان میں اپنا نئی جنریشن کا الٹرا سلیک ٹرک لانچ کردیا

Updated: March 12, 2021, 11:51 AM IST | Agency | Mumbai

ملک کی سب سے بڑی کمرشل گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرس نے اپنے درمیا نے اور ہلکے ٹرکوں کی تازہ ترین سیریزکی نقاب کشائی کی ہے جس سے شہری علاقوں کے مطالبات کےعین مطابق تیار گیا ہے ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 ملک کی سب سے بڑی   کمرشل  گاڑیاں  بنانے والی کمپنی  ٹاٹا موٹرس نے اپنے  درمیا نے  اور  ہلکے ٹرکوں کی تازہ ترین   سیریز   کی نقاب کشائی کی ہے  جس سے  شہری علاقوں  کے مطالبات  کے  عین  مطابق  تیار  گیا   ہے  ۔  ٹاٹا نے نئی  جنریشن  کے  آئی  ایل سی وی   ٹرک کی نقاب کشائی کی  جو ٹی۶؍   اور ٹی۷ ،   ٹی۹؍ ماڈل میں دستیاب ہے   ۔ یہ الٹرا   سلیک  ٹرک ۱۰؍ سے ۲۰؍ فٹ  کے   ڈیک کے ساتھ دستیاب ہے جس سے اس کو ضروری حالات کیلئےرکھا جا سکتا ہے ۔ ٹرک میں۱۹۰۰؍ ملی میٹر چوڑا کیبن بھی ہے جو ڈرائیور کو آرام   فراہم کرتا ہے اور  شہروں کی تنگ سڑکوں پر اچھی   نظر بنائے رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ اس ٹرک کو  پاور آف   چھ پوائنٹس  کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جو  بہترین پرفارمنس ، آسان ڈرائیونگ  اور کنیکٹیوٹی اور بہترین   سیکوریٹی  کے ساتھ ٹرک کی کم لاگت ہے۔الٹرا  سلیک  ٹرک  کی ٹی  سیریز  کے لا  نچنگ   کے موقع پر ٹاٹا موٹرس  کے کمرشیل بزنس یونٹ کے چیئرمین گریش واگھ  نے کہا ’’کمرشیل  گاڑیوں کے  شعبے  میں سرخیل ہونے کے ناطے  ٹاٹا  نے  مسلسل   نئے معیارات قائم  کرتے    ہوئے  اپنے  کئی سیگمنٹ میں  سمارٹ  اور مستقل  کیلئے   تیار گاڑیاں بنائیہیں۔‘‘  الٹرا  سلیک  سیریز  لانچنگ نے شہری فریٹ ٹرانسپورٹ  میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK