Inquilab Logo

تلنگانہ فیکٹری دھماکہ: ۴؍ افراد ہلاک، ۲۵؍ زخمی، راحت رسانی کا کام جاری

Updated: April 03, 2024, 8:35 PM IST | Hyderabad

آج تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع کی ایک کیمیکل فیکٹری میں ری ایکٹر میں آگ لگ جانے سے ہونے والے دھماکے میں ۴؍ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ۲۵؍ زخمی ہیں۔ انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

Crowds of people can be seen outside the factory. Image: X
فیکٹری کے باہر لوگوں کی بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: ایکس

اے این آئی نے اطلاع دی کہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں بدھ کی شام ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے ہونے والے دھماکے میں کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی۔ضلعی ڈسٹرکٹ فائر آفیسر نے خبر رساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ جائے وقوع سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
دی ہندو کے مطابق، دھماکے میں ۲۵؍ افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے ۱۴؍ کو ایم این آر میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ج کہ سات کو ضلع کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے جائے وقوع پر صورتحال کا جائزہ لیا اور عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ آگ ایک ری ایکٹر میں پھٹنے سے لگی۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر نے کہا کہ ’’وزیراعلیٰ نے فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے اور آگ پر قابو پانے کا حکم دیا۔‘‘ انہوں نے ضلعی حکام کو حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK