Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹھاکرلی:آر پی ایس ایف کی بٹالین کیلئے بیرک کا افتتاح

Updated: August 13, 2023, 10:08 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

اس فورس کےجوان مسلح ہوتے ہیں اورحسب ِ ضرورت انہیں اسٹیشنوں پرتعینات کیا جاتا ہے

Central Railway General Manager Lalwani while inaugurating the barracks
سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجرنریش لالوانی بیرک کاافتتاح کرتے ہوئے

ٹھاکرلی :کلیان کے قریب ٹھاکرلی میں ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس (آرپی ایس ایف) کی ۱۲؍ویں بٹالین کے بیرک کابارہ بنگلہ علاقےمیں ۱۱؍اگست کو سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجرنریش لالوانی نے افتتاح کیا اورنئی ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔ یہ بیرک۴؍منزلہ عمارت پرمحیط ہے۔اس ۱۲؍ویں بٹالین میں ۳۴۱؍ جوان ہوں گے۔ آرپی ایس ایف کے جوان مسلح ہوتے ہیں اورانہیںنیم فوجی دستوں کی طرزپر تربیت دی جاتی ہے۔اس فورس کے جوانوں کوحسبِ ضرورت اہم اوربڑے ریلوے اسٹیشنوں پریا خاص مواقع پرتعینات کیا جاتا ہے۔ اس بٹالین کا قیام ۲۰۰۵ء میںوزارت ریل کے ذریعے کیا گیا تھا اورٹھاکرلی میں۶۷؍ ایکڑ زمین مختص کی گئی تھی ۔یہ بیرک ایک طرح سے آرپی ایس ایف فور س کا ہیڈ کوارٹرہوگی اوراس میں ہمہ وقت ۲۰۰؍ افسران بھی موجود رہیںگے۔اس بیرک میںکانفرنس کم کنسلٹنٹ روم ، کھیل کود کاسیکشن ، اسلحے کاشعبہ ، ورزش گاہ، ریکارڈ روم، آرام گاہ ،لائبیریری اورکمپیوٹر روم بنائےگئے ہیں۔
 جنرل منیجرنریش لالوانی نے کہاکہ’’ نئے بیرک سے اسپیشل فورس کےجوانوں کومزیدسہولت ہوگی اور ان کی طاقت میںاضافہ ہوگا اوراس فورس کے جوانوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔‘‘ انہوں نےیہ بھی بتایاکہ’’ اسپیشل فورس کےجوان تربیت یافتہ ہوتے ہیں،ان کو جدید اسلحوںکی تربیت دی جاتی ہے اور مشکل حالات میںکس طرح سے نمٹنا اور کنٹرول کرنا ہے ،اسے بطور خاص سکھایاجاتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ ریلوے املاک اور مسافروں کی حفاظت کیلئے ایک اہم حصہ ہیں۔ آئندہ یہ بھی کوشش کی جائے گی کہ ان جوانوں کیلئے  اور بھی بہتر سہولتیںمہیا کروائی جائیںتاکہ یہ اپنا کام مزیدآسانی کیساتھ بہترانداز میں کر سکیں اور اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرسکیں۔‘‘ 

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK