Inquilab Logo

تھانے : میٹرو ریل کیلئے کھاڑی پربنایا گیا پہلا پل مکمل

Updated: March 11, 2023, 9:48 AM IST | Mumbai

کھاڑی کے اوپر ممبئی کا پہلا میٹرو ویاڈکٹ بن کر تیار ہے۔ حکام نےاس تعلق سے بتایا کہ میٹرو -۵( اورینج لائن) کے پہلے مرحلے میں ایک اہم ڈھانچہ کشیلی کھاڑی پر۵۵۰؍میٹر کے پل کا آخری حصہ گزشتہ دنوں رکھ دیا گیا ۔

Bridge constructed over Kashili Khari for Metrorail-5.
میٹروریل -۵؍ کیلئے کشیلی کھاڑی پر بنایا گیا پل۔

 کھاڑی  کے اوپر ممبئی کا پہلا میٹرو ویاڈکٹ بن کر تیار ہے۔ حکام نےاس تعلق سے  بتایا کہ میٹرو -۵(  اورینج لائن) کے پہلے مرحلے میں ایک اہم ڈھانچہ کشیلی کھاڑی پر۵۵۰؍میٹر کے پل کا آخری حصہ گزشتہ دنوں رکھ دیا گیا ۔ اس میٹرو لائن کےپہلے مرحلے میں تھانے سے بھیونڈی تک کا حصہ شامل ہے۔
   ۲۴ء۹۰؍کلومیٹر طویل میٹرو -۵؍ ایلیویٹڈ کوریڈور ہے جس میں ۱۵؍ اسٹیشن ہوں گے۔ اسے ۲؍ مرحلوں میں تعمیر کیا جارہاہے، پہلے مرحلے میں تھانے سے بھیونڈی تک کا حصہ کھاڑی کے پل کے ساتھ ہے اوردوسرے مرحلے میں بھیونڈی سے کلیان تک ہے۔ میٹرو۵؍ کو میٹرو-۴؍کے ساتھ مربوط کیا جائے گا جو تھانے کو وڈالا سے جوڑتی ہے۔کشیلی کریک پل ۱۳؍ اسپین پر مشتمل ہے جس میں سے  ۹؍ پانی کے اوپربنائے گئے  ہیں۔ ہر اسپین کی لمبائی ۴۲ء۲۳؍  میٹر  ہے اور یہ ۱۵؍ حصوں پر مشتمل ہے۔ اسپین کو۱۲۳؍ دنوں میں گرڈرزبچھانے کے دوران کھڑا کیا گیا۔ایفکونس انفرا اسٹرکچر لمیٹڈ  کے پروجیکٹ منیجر سکیش سنگھ نے کہاکہ ’’کشیلی کریک بریج   کی تعمیر میں متعدد چیلنجز تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’روٹری ڈرل مشین ناپسندیدہ مواد کے الجھنے کی وجہ سے اکثر رک جاتی ہے۔ ہمیں ضرورت کے تحت ڈرلنگ کے انتظامات کو مکمل طور پر ہٹانے اور صفائی کے بعد دوبارہ ڈالنے پر مجبور ہونا پڑا۔چونکہ پل کا ایک بڑا حصہ پانی پر تھا اس لئے ٹیم کو تعمیراتی کاموں کیلئے بریجز اور ٹگ بوٹس پر انحصار کرنا پڑا۔‘‘
 میٹرو کے ایک اہلکار نے کہاکہ ’’کشیلی کریک بریج شہر کا پہلا میٹرو وایاڈکٹ ہے جو پانی  سے۱۵؍ میٹر اوپر بنایا گیا ہے۔ میٹرو کے بنیادی ڈھانچے نے ممبئی میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ یہ مکمل ہونے پر میٹرو ۵؍ وسطی مضافاتی علاقوں میں مسافروں کوسفر میں آسان فراہم کرے  گی۔ ۱۱؍ کلومیٹر سے زائد کا وایاڈکٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس میں میٹرولائن۴؍ کا میٹرو۵؍کے  ۶؍میٹرو اسٹیشنوں  بالکم، کشیلی، کلہیر، پورنا، انجورپھاٹا اور دھامنکر ناکہ  کے ساتھ انضمام شامل ہے۔ ایفکونس کے عہدیداران نے یہ بھی بتایا کہ اس پیکیج کا ۷۰؍فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔

thane Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK