Inquilab Logo

چیف الیکشن کمشنرنےتسلیم کیا کہ ووٹرلسٹ میں غیرملکیوں کےنام ہونےکا کوئی ثبوت نہیں

Updated: January 24, 2021, 12:24 PM IST | Agency | New Delhi

سنیل اروڑہ نے بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے واضح کردیا کہ بنگال میں ووٹرس لسٹ پر نظر ثانی نہیں ہو گی کیوں کہ الزام لگانے والی پارٹی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے

Sunil Arora Chief Election Commissioner of India.Picture :INN
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ ۔ تصویر:آئی این این

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نےن دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ووٹرلسٹ میں غیر ملکی شہریوں کے نام شامل ہیں۔مغربی بنگال اسمبلی میں پرامن انتخابات کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی فل بنچ نے گزشتہ دو روز میں ریاست میں امن وامان کی صورت حال اور ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، ایڈیشنل ڈائریکریٹر جنرل آف پولیس لاءاینڈآرڈر اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور ہماری نظر ریاست کی صورت حال پر ہے۔الیکشن کمیشن کی فل بنچ نے بتایا کہ آسام اور بنگال کے دو روزہ دورے پرتمام فریقوں نے انتخابات کے دوران تشدد کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ بیشتر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو مرکزی فورسیز کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد سیاسی جماعتوں نے اشتعال انگیز نعروں کی شکایت کی ہے۔
 بی جے پی کے ذریعہ ووٹرلسٹ میں بڑے پیمانے پر روہنگیائی اور بنگلہ دیشی شہریوں کے نام شامل ہونے کے الزامات سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں  چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ  نے کہا کہ ووٹرلسٹ  پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات آئی تھی مگر ہم نے ان سے کہا تھا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تووہ پیش کریں۔ صرف الزامات لگانے سے کارروائی نہیں ہوگی جبکہ کسی بھی پارٹی نے ثبوت پیش نہیں کیا اس لئے نظر ثانی کا سوال ہی پیدانہیں ہو تا ۔ 
 الیکشن کمشنر نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات پر  جلد ہی  ایک اہم میٹنگ ہوگی جس میں کئی اہم فیصلے  کئےجائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان سے ملنے والی سیاسی جماعتوں نے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ویب کاسٹنگ اور ویڈیو گرافی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی دوران کچھ جماعتوں نے مرکزی مبصرین کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  اروڑا نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی پالیسی ہے کہ اس ریاست سے وابستہ کسی بھی افسر کو مبصر نہیں بنایا جاتا ہے۔الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ۲۔۲؍ خصوصی مبصرین کو مغربی بنگال اور تریپورہ بھیجا گیا ہے۔ ان میں سے ایک امن و امان کی صورتحال پر نگاہ رکھے گا۔
  چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ  نے کہا کہ الیکشن کمیشن  کے ذریعے مبصرین کی حیثیت سے مقرر کردہ افراد بہت قابل اور تجربہ کار افسر ہیں۔الیکشن کمشنر نے مغربی بنگال میں نوٹی فکیشن سے قبل مرکزی فورسیس کی تعیناتی سے متعلق مطالبات آئے ہیں مگر اس سے متعلق ہر قدم قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جائے گا اور تین مہینے قبل مغربی بنگال میں مرکزی فورسیز کی تعیناتی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میں بیٹھ کر ریاست کی صورت حا ل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔لاء اینڈ آرڈر سے سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور ریاست میں منصفانہ انتخابات  کےلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK