Inquilab Logo

سترہ مار چ کو جنیوا میں اسلامو فوبیا مخالف عالمی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

Updated: March 16, 2023, 11:14 AM IST | New York

انتونیو غطریس اور ابراہیم حسین طٰہٰ کانفرنس کا افتتاح کریں گے

85% of `anti-Islamic posts` on social media platforms are made from India, America and UK. TRT gave this information through the above diagram.
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ۸۵؍ فیصد’ اسلام مخالف پوسٹ ‘ہندوستا ن ، امریکہ اور برطانیہ سے کی جاتی ہے ۔ ٹی آرٹی نے مذکورہ خاکے کے ذریعہ یہ معلومات دی۔

 آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘ (او آئی سی) اور اقوام متحدہ  کے اشتراک سے ۱۷؍ مارچ کو ’اسلامو فوبیا مخالف کانفرنس‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا  گیا۔ اس سلسلے میں   او آئی سی نے ایک  بیان جاری کرکے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد تشدد   اشتعال انگیری ، امتیازی سلوک ، نفرت آمیز بیانات  اور تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کے خاتمے کی کوشش کرنا ہے اورا س سلسلےمیں  عالمی برادری کو بیدار کرنا ہے۔ اس کانفرنس کا افتتاح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس اور  اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم حسین طٰہٰ کریں گے۔ 
  یاد رہےکہ گزشتہ برس   اقوام متحدہ میں ایک قرارداد کی منظوری کے بعد  عالمی  اسلاموفوبیا مخالف دن منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس قرار داد میں  کہا گیا تھا کہ مختلف اقدامات سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے بلکہ اسلامو فوبیا کے ذریعے مسلمانوں سے امتیازی سلوک بھی کیا  رکھا جا رہا ہے جس کے خلاف اقوام متحدہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد   بدھ   (۱۵؍ مارچ۲۰۲۳ء )کو پہلی بار اسلامو فوبیا  مخالف عالمی دن منایا  گیا ہے۔
  اس  موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کا اعادہ کیا گیا اور تقاریب منعقد کی گئیں۔ گزشتہ دنوں ( ۱۰؍ مار  چ ۲۰۲۳ء کو ) اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس ہوچکا ہے ۔

new york Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK