Inquilab Logo

حکومت آئندہ بجٹ میں گولڈ سیونگ اکاؤنٹ کا اعلان کرسکتی ہے

Updated: January 25, 2022, 11:38 AM IST | Agency | New Delhi

رپورٹ کے مطابق اس سے حکومت کا مقصد سونےکی طبعی شکل میں خریداری کو محدود کرنا ہے، اس سے فزیکل گولڈ کی مانگ کم ہوگی

Gold is becoming more and more important in saving and investing.Picture:INN
بچت اور سرمایہ کاری میںسونا اہمیت کا حامل ہوتا جارہا ہے ۔ تصویر: آئی این این

 حکومت آنے والے بجٹ میں’ گولڈ سیونگ اکاؤنٹ‘ کا اعلان کرسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے حکومت کا مقصد سونےکی اس کی طبعی شکل میں خریداری کو محدود کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس کے ذریعے بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بھی قابومیں رکھنا چاہتی ہے۔ اس کے تحت، گاہک بینکوں میں ایسے گولڈ اکاونٹس کھول سکتے ہیں اور ان میں مقررہ بنیاد پر پیسہ جمع کرسکتے ہیں۔ وہ کسی بھی وقت موجودہ سونے کی قیمت پر جمع کی گئی رقم کی نکاسی بھی کرسکتے ہیں۔ اس سے سرمایہ کاری کے طورپر فزیکل گولڈ کی ڈیمانڈ گھٹنےکی امید ہے۔  رپورٹ کے مطابق ایسی امید ہے کہ گولڈ سیونگ پر بھی ساورن گولڈ بانڈ(ایس جی بی)کی طرح سود ملے گا۔ سورین گولڈ بانڈ پر سالانہ ۲ء۵؍ فیصد سود ملتا ہے۔ حکومت ڈیجیٹل گولڈ کے لئے ریگولیٹری فریم ورک لے کر بھی آسکتی ہے۔  ہندوستان سونے کی اپنی۸۰۰؍ سے ۸۵۰؍ ٹن سالانہ ضرورت کا زیادہ تر درآمدات کے ذریعے پورا کرتا ہے۔ سونے کی درآمد کا اثر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر بھی پڑتا ہے۔ رواں مالی سال کے اپریل سے دسمبر کے عرصے میں سونے کی درآمدات دگنی سے زیادہ ہو کر۳۸؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئی  ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکرز نے اس معاملے پر حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔  جنوری کی تاریخ گزر چکی ہے اور صارفین اب فروری کے مہینے میں ایس جی بی میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے حکومت نے۲۸؍ فروری سے۴؍ مارچ۲۰۲۲ء تک سبسکرپشن کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سبسکرپشن کے بعد گولڈ بانڈ۸؍ مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ ٹرسٹ، اے یو ایف اور کوئی بھی فرد سوورین گولڈ بانڈ میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ اگرہم ایس جی بی  کے ریٹرن پر نظر ڈالیں تو۲۰۱۵ء سے ۲۰۲۱ء  تک ریٹرن۷۵؍ فیصد تک رہا ہے۔ جنہوں نے ۱۶-۲۰۱۵ء میں ایس جی بی میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ ان کی رقم۲۲-۲۰۲۱ء  میں بڑھ کر۱ء۷۵؍ لاکھ روپے ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK