Inquilab Logo

سال۲۰۲۴ء کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بہارمیں حکومت گر جائے گی

Updated: April 03, 2023, 12:09 PM IST | Nawada

نوادہ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دعویٰ،کہا:پھر بی جے پی کی حکومت بنے گی،یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت میں فساد نہیں ہوتے

Union Home Minister Amit Shah with other leaders during a rally in Nawada (PTI)
نوادہ میں جلسہ کے دوران مرکزیو وزیرداخلہ امیت شاہ دیگر لیڈران کے ساتھ(پی ٹی آئی)

یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ۲۰۲۴ءکےلوک سبھا انتخابات کےبعدبہار میں عظیم اتحاد کی حکومت گر جائے گی اور پھر بی جے پی حکومت بنائے گی۔ جب ہماری حکومت بنےگی تو ہم فسادیوں کو الٹا لٹکاکر سیدھا کرنے کا کام کریں گے۔ ہم ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتے۔ ہماری حکومت میں فسادات نہیں ہوتے۔ نتیش کمار کے لیے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ بند رہیں گے۔
 امیت شاہ نے اتوار کو نوادہ کے ہسوا میں سمراٹ اشوک جینتی پروگرام سے تقریباً۲۱؍منٹ تک خطاب کیا۔انہوں نے کہا’’مجھے سہسرام جانا تھا، وہاں شہنشاہ اشوک کےیوم پیدائش پر ایک پروگرام ہونا تھا،لیکن بدقسمتی کی بات ہےکہ وہاں لوگ مارے جا رہےہیں۔گولیاں چل رہی ہیں۔ اس لیے میں وہاں نہیںجا سکا، میں یہاں سے وہاں کے لوگوں سے معافی مانگتاہوں۔میں اگلے دورے میں سہسرام میں ایک میٹنگ ضرور کروں گا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ بہار میں جلد امن قائم ہو۔
لالو جی بھول جائیں کہ نتیش آپ کے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنائیں گے
 نتیش بابووزیراعظم بننا چاہتے ہیں، تیجسوی وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ بہار کے عوام ان کے درمیان پس رہے ہیں، لیکن ملک کے عوام نے فیصلہ کر لیاہےکہ وہ تیسری بار بھی مودی کو وزیر اعظم بنائیںگے۔ اس لیے لالو جی بھول جائیں کہ نتیش کمار آپ کے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔امیت شاہ نے کہا کہ لالوکےبیٹےنے نتیش کو سانپ، پلٹورام اور گرگٹ بھی کہا، لیکن نتیش بابو وزیر اعظم بننے کے لیے ان کے ساتھ گئے۔
نتیش اورللن بابو کے لیے دروازے بند
 امیت شاہ نےکہا’’میںبہار کے لوگوں اور للن بابو کو صاف صاف بتانا چاہتا ہوں کہ انتخابی نتائج کے بعدبھی نتیش کمار کیلئے بی جے پی کے دروازے بند رہیں گے۔ ہمیشہ کیلئے بند رہیں گے۔
گورنر کو فون کیا توللن سنگھ کو برا لگا
 مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب میں نے گورنر کو فون کیا تو للن سنگھ کو برا لگا۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ بہارمیں مداخلت کیوں کر رہے ہیں۔ نتیش کمار کی اقتدارکی بھوک نے آپ کو لالو کی گود میں بیٹھنے پر مجبور کیا۔ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے۔ہم عوام کے درمیان جائیں گے۔ لوگوں کو بتائیں گے۔ مہا گٹھ بندھن حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

lok sabha Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK