Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی معیشت کی ترقی کی رفتار ۸ء۶؍فیصد نہیں، بلکہ ۶؍فیصد ہوگی

Updated: April 05, 2026, 5:35 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی مالی سال ۲۷ء جی ڈی پی نمو کا تخمینہ: ایران اور امریکہ اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے دنیا بھر کو جھٹکا دیا ہے۔ اب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہندوستانی معیشت کی ترقی کی رفتار کے تخمینے میں بڑی کمی کی ہے۔ موڈیز کا ماننا ہے کہ مالی سال ۲۰۲۷ء میں ہندوستانی معیشت اب۸ء۶؍فیصد نہیں بلکہ ۶؍فیصد کی رفتار سے بڑھے گی۔

Indian GDP.Photo:INN
ہندوستان کی معاشی نمو۔ تصویر:آئی این این

ریٹنگ ایجنسی  موڈیز ریٹنگز  نے اس مالی سال ۲۰۲۷ء میں ہندوستان  کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں کمی کی ہے۔ موڈیز نے ہندوستانی جی ڈی پی کی نمو کے تخمینے کو۸ء۶؍فیصد سے کم کرکے ۶؍فیصد کر دیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ سے ترقی کی رفتار سست ہوگی اور مہنگائی کا خطرہ بڑھے گا۔ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق، اگر مغربی ایشیا میں جاری جنگ طویل ہو گئی تو سپلائی پر اثر پڑ سکتا ہے، جس سے گیس کی کمی، تیل مہنگا ہونا اور کھانے کی درآمد پر انحصار کی وجہ سے فوڈ انفلیشن بڑھ سکتی ہے۔ جنگ سے متاثرہ ایشیائی خطے سے ہندوستان کی ضروریات کا تقریباً ۵۵؍فیصد خام تیل اور ۹۰؍فیصد سے زیادہ ایل پی جی کی سپلائی ہوتی ہے۔
مہنگائی اور ریپو ریٹ کے بارے میں تخمینے
موڈیز کا کہنا ہے کہ مہنگائی فی الحال قابو میں ہے، لیکن جیو پالیٹیکل خطرات کے سبب اس کے تیز رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔ موڈیز کے مطابق مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ءمیں مہنگائی کی اوسط رفتار، مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کے۴ء۲؍فیصد سے بڑھ کر ۸ء۴؍فیصد ہو جائے گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے کے خطرے اور مضبوط نمو کے ساتھ، مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء میں  ر بی آئی  ریپو ریٹ کو یا تو مستحکم رکھ سکتا ہے یا آہستہ آہستہ بڑھا سکتا ہے، جو جیوپالیٹیکل تناؤ اور تیل و خوراک کی قیمتوں پر منحصر ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:۲؍ فلموں نے ۱۰۰۰؍ کروڑ کمائے، پھر بھی رنویر سنگھ بیوی دپیکا پڈوکون سے پیچھے ہیں


معاشی ترقی کی رفتار سست ہونے کی وجہ 
ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث ہندوستانی کی اقتصادی صحت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، موڈیز نے ۳۱؍ مارچ کی رپورٹ میں کہا کہ نجی کھپت میں کمی، صنعتی سرگرمیوں میں سست روی، گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن  میں کمی، قیمتوں اور لاگت میں اضافے سے ہندوستان کی ترقی کی شرح متاثر ہوگی۔ موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہندوستان جو پیسہ اپنے ملک بھیجتے ہیں، اس پر بھی مغربی ایشیا کی جنگ کا اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس قسم کی رقوم کا تقریباً ۴۰؍فیصد خلیجی ممالک سے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: فائنل کے ٹکٹ کی قیمت ۱۱؍ ہزار ڈالر تک پہنچ گئی


دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے تخمینے
پچھلے ماہ او ای سی ڈی  (آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ)نے تخمینہ لگایا تھا کہ ہندوستان کی جی ڈی پی نمو۲۶۔۲۰۲۵ء  کے ۶ء۷؍ فیصد سے کم ہو کر۲۷۔۲۰۲۶ءمیں ۱ء۶؍فیصدرہ جائے گی۔ علاوہ ازیں  ای وائی  کی ’’اکانومی واچ‘‘ رپورٹ کے مطابق، اگر ایران-امریکہ کی جنگ مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء تک جاری رہی تو ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی گروتھ تقریباً ایک فیصد پوائنٹ کم ہو جائے گی جبکہ ریٹیل انفلیشن تقریباً ڈیڑھ فیصد پوائنٹ بڑھ سکتی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK