Inquilab Logo

ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپ ۱۹؍لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

Updated: January 30, 2024, 11:33 AM IST | Agency | New Delhi

ریلائنس انڈسٹریز ۱۹؍ لاکھ کروڑ روپے کی مارکیٹ کیپ کو عبور کرکے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ قیمت کی کمپنی بن گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ریلائنس انڈسٹریز ۱۹؍ لاکھ کروڑ روپے کی مارکیٹ کیپ کو عبور کرکے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ قیمت کی کمپنی بن گئی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئر کی قیمت پیر کو ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کا مارکیٹ کیپ ۱۹؍ لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔۳۰؍ حصص والے بی ایس ای سینسیکس پر، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل اسٹاک) ۴ء۱۹؍ فیصد چھلانگ لگا کر ۲۸۲۴؍ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی وقت این ایس ای  پر کمپنی کے حصص۳۵ء۴؍ فیصد کے بمپر اضافے کے ساتھ ۲۸۲۴؍ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے حصص نفٹی۵۰؍ انڈیکس میں سب سے اوپر تھے۔ 
 پچھلے ایک مہینے میں ریلائنس کے حصص میں تقریباً ۹؍ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ۳؍ مہینوں میں آرآئی ایل کے حصص میں ۲۴؍ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلائنس کے حصص پر ۳؍ سال کا منافع ۵۳؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل) کا خالص منافع جو کہ تیل سے لے کر ٹیلی کام تک کے کاروبار میں شامل ہے، رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں۹ء۳؍ فیصد بڑھ گیا۔ کمپنی کے توانائی کے کاروبار میں سست روی کی تلافی اس کے خردہ اور ٹیلی کام کاروبار کی تیز رفتار ترقی سے ہوئی۔ مالی سال ۲۰۲۴ء کی تیسری سہ ماہی میں آر آئی ایل  کا خالص منافع گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے مقابلے میں ۳ء۹؍فیصد بڑھ کر ۱۷۲۶۵؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ اس مدت کے دوران کمپنی کی آمدنی۳ء۹؍ فیصد بڑھ کر ۲۵ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔آرآئی ایل  نے کہا کہ صارفین کے کاروبار میں مسلسل ترقی کی وجہ سے اس کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK