Inquilab Logo

تھانے، رائے گڑھ، پال گھر اور پونے کیلئے ریڈ الرٹ، ممبئی اور رتنا گری کیلئے اورینج الرٹ

Updated: July 21, 2023, 1:15 PM IST | Mumbai

مہاراشٹر میں جاری مسلسل بارش کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ممبئی اور رتناگری کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ تھانے ، پال گھر، رائے گڑھ اور پونے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Commuters on a waterlogged road during monsoon rainfall, at Nalasopara in Palghar districtPhoto : PTI
پال گھر کے نالاسوپارہ میں بھاری بارش کے دوران پانی میں ڈوبی ایک سڑک۔ تصویر: پی ٹی آئی

راشٹر میں جاری مسلسل بارش کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ممبئی اور رتناگری کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ تھانے ، پال گھر، رائے گڑھ اور پونے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کوکن اور گوا کیلئے بھی بھاری بارش کی پیشین گوئی کی ہے اور مراٹھواڑہ کےکئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ آج ممبئی کا درجہ حرارت ۲۴؍ تا ۲۸؍ ڈگری سیلسیس تک ہو سکتا ہے۔ رائے گڑھ میں اب بھی راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ ریڈالرٹ کی وجہ سے تھانے اور پال گھر میں آج اور کل اسکولیں بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ بدھ کو رائے گڑھ میں بارش کی وجہ سے لینڈسلائیڈ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مرنے والوں کی تعداد ۱۶؍ ہو گئی ہےاور اب تک ۹۸؍ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اب بھی راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے جائے وقوع کا دورہ کر کے مہلوکین کو ۵؍ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
 ممبئی میں کئی دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سینٹرل لائن کی ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں اور اب تک ۱۰۰؍ ٹرینیں معطل کی گئی ہیں ۔ شہر میں کئی مقامات پر ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ ممبئی میں موسم کو معمول پر آنے میں ۳؍ تا ۴؍ دن درکار ہوں گے۔ رائے گڑھ کے تعلق سے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہا ہے کہ ’’ رائے گڑھ میں دو انڈین ایئر فورس ہیلی کوپٹرز راحت رسانی کے کام کیلئے مختص کئے گئے تھے لیکن وہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ممبئی ایئر پورٹ سے اڑان نہیں بھر سکےتھے۔ ‘‘علاوہ ازیں ناندیڑ میں بھی سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کو بچایا گیا ہے اور انہیں عارضی طور پر اسکولوں اور شیلٹرز میں منتقل کیا گیا ہے۔ ناندیڑ کی بلولی تحصیل میں سیلابی صورتحال کےڈر کی وجہ سے ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK