Inquilab Logo

وزیر اعظم نے ادیشہ کی عوام کو رتھ یاترا کی مبارکباد پیش کی

Updated: June 20, 2023, 1:16 PM IST | New Delhi

آج ادیشہ کے پوری میں منعقدہ رتھ یاترا کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ادیشہ کی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

آج ادیشہ کے پوری میں منعقدہ رتھ یاترا کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ادیشہ کی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ ا نہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’یاترا کا یہ روحانی سفر ہر ایک کو صحت ، خوشیاں اور روحانی سکون عطا کرے ۔‘‘واضح ہو کہ ادیشہ میں اس مشہور تہوار کا آغاز جون میں ہوتا ہےجو جولائی تک جاری رہتا ہے۔مرید گنڈیچا ٹیمپل میں ۹؍ دن گزاریں گےجبکہ لاکھوں مرید گنڈیچا ٹیمپل میں جمع ہوں گے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں وہ رتھ یاترا میں اپنی موجودگی کو ظاہر کرر رہے ہیں انہوںنےیاترا کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ رتھ یاترا مختلف ریاستوں  میں منائی جاتی ہے لیکن پوری میں منائی جانے والی رتھ یاترا منفرد ہوتی ہے ۔ دنیا بھر میںیہ یاترا ہمارے ملک کی پہچان بن گئی ہے ۔‘‘
 اس ضمن میں انہوںنے احمد آبادکی رتھ یاتراکے تعلق سے اپنا تجربہ پیش کرتے ہوئےبتایا کہ ’’ میں جب گجرات میں تھا تو احمدآبادمیں ہونےو الی رتھ یاترا میںشرکت کرتا تھا۔ اہم بات یہ تھی کہ اس یاترا میں شرکت کرنے کیلئے ملک بھر سے لوگ جمع ہوتے تھے جس سے ملک کا اتحادجھلکتا تھا۔‘‘خیال رہے کہ وزیر اعظم نےاتوار کو ہونے والے من کی بات کے پروگرام میں بھی اس بات کو واضح کیا تھا کہ پوری کی رتھ یاترا دوسری ریاستوں کی رتھ یاترا سے کس طرح منفرد ہوتی ہے ۔وہاں ۱۳؍ لاکھ سے زائد افراد یاترا میں شرکت کرتے ہیں جہاں سیکوریٹی کا بہترین انتظام کیا جاتا ہے ۔ واضح ہوکہ یہ یاترا پوری ٹیمپل سے شروع ہو کر گوڈیچا ٹیمپل میں ختم ہو گی جس کامکمل فاصلہ ۳؍ کلومیٹر کا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK