Inquilab Logo

ریزرو بینک کی مہنگائی پر کنٹرول اورشرح نمو دونوں پر توجہ ، شرح سود جوں کی توں

Updated: April 09, 2022, 10:29 AM IST | Mumbai

مانیٹری پالیسی کی دوماہی میٹنگ میں فیصلہ، مارکیٹ میں نقدی کی فراوانی کم کرنے کا اعلان ،روس یوکرین جنگ کو پوری دنیا کی معیشتوں کیلئے خطرناک قرار دیا

RBI Governor Shakti Kant Das
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی بینک اس سال سے بینکنگ سسٹم میں فنڈس کی اضافی آمد کو بتدریج کم کرے گا اور یہ عمل کئی سال میں مکمل ہو جائے گا۔ایک اندازے کے مطابق کووڈ  وبا کے دوران معیشت کو سنبھالنے کے لیے قرض کی سہولیات میں اضافے کے اقدامات کی وجہ سے اس وقت مارکیٹ میں نقدی کا بہاؤ ضرورت سے تقریباً ۸ء۵؍لاکھ کروڑ روپے زیادہ ہے۔  داس نے یہاں مانیٹری پالیسی کے دو ماہانہ جائزے کے نتائج کا اعلان کیا، پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی لیکن بینکوں کے لئے ۳ء۷۵؍فیصد کی شرح سود پر اضافی نقد رقم جمع کرنے کےلئے ایک مستقل سہولت (ایس ڈی ایف) متعارف کرائی گئی۔مرکزی بینک نے لیکویڈیٹی ایڈجسٹمنٹ سہولت کی راہداری کو بحال کر دیا ہے اور کیش کی مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایس ایس ایف) پر شرح سود کو ۴ء۲۵؍ فیصد پر رکھا ہے۔  
 نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شکتی کانت داس نے بتایاکہ ’’ریزرو بینک کے پاس تمام پالیسی  تیار ہیں۔ جس چیز کی ضرورت ہوگی جب ضرورت ہوگی استعمال کی جائے گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی سرگرمیاں بمشکل پری کوویڈ کی سطح پر پہنچی ہیں لیکن ان میں بہتری نظر آرہی ہے۔  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آسمان  چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اقتصادی شرح نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے کے مقصد سے جمعہ کو ریورس ریپو ریٹ میں  معمولی اضافے کے  علاوہ دیگر تمام اہم پالیسی ریٹ کوجوں کے توں رکھا۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے اپنی صدارت میں آربی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی پہلی دو ماہانہ جائزہ میٹنگ کے بعد کہا کہ یورپ میں جنگ کے آغاز کے ساتھ، ہمیں نئے اور بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ یورپ میں تنازع سے عالمی معیشت پٹری سے اتر سکتی ہے۔ ایسے میں ایم پی سی نے متفقہ طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور شرح نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئےریپو ریٹ کو ۴؍فیصد پر برقرار رکھنے کے لئے متفقہ طور پر ووٹ کیا۔ لیکویڈیٹی کو یقینی بنانے کے لئےحالانکہ ریورس ریپو ریٹ میں ۰ء۴؍ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شرحوں میں پہلے کی سطح پر جوں کے توں رکھا گیا ہے۔ آر بی آئی نے کلیدی مانیٹری پالیسی ریٹ ، ریپو ریٹ کو ۴؍ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خام تیل کی قیمت کو ۱۰۰؍ ڈالر فی بیرل مانتے ہوئے کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK