Inquilab Logo

اس ماہ۵۵ ؍فیصد خاندانوں نے اپنا خرچ بڑھایا

Updated: January 06, 2023, 10:24 AM IST | New Delhi

انڈیا کنزیومر سینٹیمینٹ انڈیکس کا انکشاف ،ایکسس مائے انڈیا ہر ماہ صارفین کے نظریہ اور رجحان کے لحاظ سے رپورٹ بناتا ہے

Markets have regained their vibrancy as the buying trend has increased. (File Photo)
خریداری کا رجحان بڑھنے سے بازاروں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔(فائل فوٹو)

  ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ لوگ اپنا خرچ بڑھارہے ہیں۔ انڈیا کنزیومر سینٹیمینٹ انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق  رواں ماہ  بھی گاؤں اور شہروں میں لوگ جم کر خرچ کررہے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق اس  جنوری۲۰۲۳ء میں گاؤں اور شہروں کے ۵۵؍فیصد صارفین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے گھریلو اشیاء کی خریداری پر خرچ بڑھایا ہے۔ جبکہ صرف ۸؍ فیصد نے ہی اخراجات کم کئے ہیں۔ 
 مذکورہ بالا انکشاف انڈیا کنزیو مر سینٹیمنٹ انڈیکس سے ہوا ہے جو ایکسس مائے انڈیا ہر ماہ کنزیومر کے رجحان کے لحاظ سے تیار کرتی ہے۔ حالانکہ پچھلے ماہ کے موازنہ میں ایسے صارفین کی تعداد میں  معمولی گراوٹ آئی ہے جنہوں نے گھریلو چیزوں پر خرچ بڑھایا ہے۔ اس ماہ یہ  ۵۵؍فیصد ہے تو پچھلے ماہ یہ ۵۶؍فیصد پر تھا۔ یہ سروے ملک بھر کے ۱۰؍ہزار ۱۹؍ افراد پر کیا گیا ہے اور اس میں  ۷۰؍فیصد گاؤں سے ہیں۔
 اشیائے ضروریہ کی خریداری کا رجحان بڑھا
 رپورٹ کے مطابق اس ماہ ایسے لوگوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جنہوں نے پرسنل کیئر اور گھریلو چیزوںجیسی ضروری اشیاء پر خرچ بڑھایا ہے۔ اس ماہ ایسے افراد کی تعداد ۴۱؍ فیصد رہی جنہوں نے ضروری چیزوں پر خرچ بڑھایا ہے جبکہ پچھلے ماہ یہ ۴۶؍فیصد پر تھا۔ حالانکہ ایک سال پہلے کا موازنہ کریں تو ۷۳؍فیصد خاندانوں نے گھریلو اخراجات بڑھایا ہے۔ وہیں ۵۰؍فیصد افراد کا ماننا ہے کہ بڑھتی  مہنگائی کے باعث ان کے اخراجات متاثر ہوئے ہیں۔
غیر بنیادی اشیاء پر خرچ میں کوئی تبدیلی نہیں
 اے سی ، کار اور فریج جیسی غیر بنیادی چیزوں پر ۷؍فیصد خاندانوں نے خرچ بڑھایا ہے جبکہ ایک ماہ قبل یہ ۸؍فیصد تھا۔ وہیں ۸۸؍فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے  غیر ضروری چیزوں پر خرچ میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے اور پچھلے ماہ کے مقابلے میں ان کی تعداد ۸۴؍ فیصد سے اوپر ہوئی ہے۔
صحت سے متعلقہ اخراجات میں بھی گراوٹ
 وٹامن، ٹیسٹ اور صحت بخش غذا جیسے صحت سے متعلقہ اشیاء پر ۳۹؍فیصد خاندانوں نے خرچ بڑھایا ہے۔ حالانکہ پچھلے مہینے کے موازنے میں یہ اعدادوشمار پھیکے نظر آتے ہیں۔ پچھلے ماہ یہ عدد ۳؍  فیصد  سے زائد تھا جنہوں نے ان چیزوں پر خرچ بڑھایا تھا۔ سروے میں شامل ۱۹؍فیصد افراد کا ماننا ہے کہ صحت سے متعلقہ اخراجات کے باعث ان کے خاندان کا خرچ بڑھا ہے۔
آمد ورفت کے اخراجات میں اچھال 
 اس مہینے آمدورفت کی مد میں اچھال نظر آرہی ہے۔ تقریباً ۷؍فیصد خاندانوں نے آمدورفت بڑھائی  ہے جبکہ پچھلے مہینے یہ ۶؍فیصد تھی ۔ وہیں ٹی وی  ، انٹرنیٹ  کی کھپت ۲۱؍ فیصد بڑھی ہے اور پچھلے مہینے بھی تناسب لگ بھگ یہی تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK