Inquilab Logo Happiest Places to Work

خاتون صحافی کے ساتھ ٹرمپ کا غیر مہذب رویہ ، انٹرویو ادھورا چھوڑدیا

Updated: June 09, 2026, 12:26 PM IST | Agency | New York

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ایجنسی این بی سی نیوز کے پروگرام کی میزبان کرسٹن ویلکر کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو کے دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کردی اور مائیک پھینک کر چل دیے۔

Trump Gets Angry Over Question About Election Corruption.Photo:INN
انتخابی بدعنوانی کے متعلق سوال پر ٹرمپ خفا ہوگئے۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ایجنسی این بی سی نیوز کے پروگرام کی میزبان کرسٹن ویلکر کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو کے دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کردی اور مائیک پھینک کر چل دیے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے پروگرام میٹ دی پریس کی خاتون صحافی اور کئی چینلز پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جبکہ اس دوران ان کا میزبان سے سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً ۵۰؍منٹ جاری رہنے والے انٹرویو کے اختتام پر کرسٹن ویلکر نے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات سے متعلق ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا جس پر دونوں کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ تلخ ہوگیا۔ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو یکطرفہ اور بدعنوان نیٹ ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے ختم کرتے ہیں، میں کافی وقت دے چکا ہوں۔

 

یہ بھی پڑھئے:پرگتی شریواستو ویدانگ رائنا کی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی

جب میزبان نے یاد دلایا کہ وہ انٹرویو کے لیے طویل سفرکر کے وسکونسن پہنچی ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ بارش میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزار چکے ہیں اور کافی سوالات کے جواب دے چکے ہیں۔ ٹرمپ نے بعدازاں اپنا مائیکروفون اتارا، زمین پر رکھا اور انٹرویو کا مقام چھوڑ دیا تاہم جاتے ہوئے انہوں نے میزبان کے کندھے پر ہاتھ بھی رکھا اور کہا کہ اس طرح کی صحافت سے امریکہ عظیم نہیں بن سکتا۔ یہ انٹرویو ریاست وسکونسن کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا جہاں بارش اور تکنیکی مسائل کے باعث گفتگو میں متعدد بار وقفہ آیا۔ بعد ازاں کرسٹن ویلکر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ خراب موسم نے انٹرویو کو پیچیدہ بنا دیا تھا تاہم اس کے باوجود ایران جنگ، معیشت اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلے روز ٹرمپ سے دوبارہ بات ہوئی اور دونوں نے اتفاق کیا کہ بارش نے انٹرویو پر اثر ڈالا تھا جب کہ ٹرمپ مستقبل میں دوبارہ میٹ دی پریس کو انٹرویو دینے پر بھی آمادہ ہوئے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے وسکونسن میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ این بی سی کے ساتھ انٹرویو کے دوران کچھ غصے میں آگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید بارش اور میڈیا کے رویے کی وجہ سے وہ خوش نہیں تھے لیکن مجموعی طور پر ملاقات اچھی رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK