Inquilab Logo

ترکی : شامی پناہ گزینوں کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کا منصوبہ

Updated: May 24, 2023, 11:44 AM IST | Ankara

صدارتی انتخابات کے دوسرےدور میں یہی موضوع زیر بحث ہے ، اردگا ن اور ان کے حریف کمال نے اپنا منصوبہ بتایا

Turkish President Recep Tayyip Erdogan tweeted this photo.
تر کی کے صدر رجب طیب اردگان نے یہ تصویر ٹویٹ کی ہے۔

ترکی   شامی پنا ہ گزینوں کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کا منصوبہ بنار ہا ہے۔ یاد رہےکہ  ترکی شامی پنا ہ گزینوں کا سب سے بڑا میزبان ملک ہے ۔ ان دنوں ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں یہی موضو ع سب سےزیادہ زیر بحث ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق منگل کو اس بارے میں  ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی شامی پناہ گزینوں کو  ان کے وطن بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اوریہ عمل کب شروع ہوگا؟ اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔قبل ازیں ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں  اردگان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو  نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر وہ انتخاب جیت جاتے ہیں تو وہ ان کے پاس۲؍ سال کے اندر شامی پناہ گزینوں کو ان کے وطن  بھیجنے اور ملک میں ان کے غیرقانونی داخلہ پر سختی  سےروکنے کا منصوبہ ہے۔ 
  ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک انٹرویو میں کہا،’’ تارکین وطن کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کیلئے جلد ہی ایک خاکہ تیار کیا جائے گا۔ یہ  تجزیہ کیا جائے گا کہ انہیں کتنی جلد ی ان کے وطن بھیجا جاسکتا ہے ؟‘‘واضح رہےکہ اس سے پہلے عرب ممالک نے   شام کے تارکین وطن کوان کے آبائی وطن میں دوبارہ بسانے کے منصوبے پر تبادلۂ خیال تھا ۔ اس موضوع پر  عرب لیگ کے اجلاس میں بھی گفتگو کی گئی تھی۔ 
    ایک سوال کے جواب میں طیب اردگان نے بتایا کہ  ۴؍ لاکھ۵۰؍ ہزار شامی تارکین وطن اپنے وطن واپس جا چکے ہیں اور ہم ۱۰؍ لاکھ شامی  تارکین وطن کو ان کے و طن بھیجنا چاہتے ہیں۔
  یادرہے کہ ترکی میں تارکین وطن سے متعلق ادارےنے جنوری میں بتایا تھا کہ ۳۵؍ لاکھ  شامی  پناہ گزین ترکی میں مقیم ہیں اور ۲۰۲۲ءمیں تقریباً۵۹؍ ہزار افراد بحفاظت شام  جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK