Inquilab Logo

شندے گروپ کے ۲۲؍ اراکین اسمبلی اور ۹؍ ایم پی گھٹن کا شکار ،علاحدہ ہوسکتے ہیں

Updated: May 31, 2023, 9:53 AM IST | Mumbai

شوسینا اُدھو بالاصاحب ٹھاکرےکا دعویٰ، بتایا کہ سینا چھوڑ کر جانےو الے لیڈر بی جےپی کے سوتیلے سلوک سے پریشان ہیں ، گجانن کیرتیکر کا حوالہ دیا

سنجے راوت
sanjay raut

شیوسینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے نے منگل کو سنسنی خیز دعویٰ  کیا ہے کہ اس سے بغاوت کرکے بی جےپی کا ہاتھ تھامنے والے ایکناتھ شندے گروپ کے ۲۲؍ اراکین اسمبلی اور ۹؍ اراکین پارلیمان وہاں  ’’بی جےپی کے سوتیلے سلوک ‘‘ کی وجہ سے  گھٹن محسوس کررہے ہیں اورکبھی بھی  علاحدگی اختیار کرسکتے ہیں۔ 
 شیوسینا ( یو بی ٹی ) کے ترجمان اخبار ’سامنا‘میں منگل کو شائع ہونے والے اداریے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کیلئے  شندے گروپ کے اراکین کو بی جےپی کبھی بھی بلی کا بکرا بناسکتی ہے۔ گزشتہ دنوں  شندے گروپ کے رکن پارلیمان گجانن کیرتیکر نے عوامی سطح پر اپنی ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ’بی جےپی کے سوتیلے سلوک‘ کا حوالہ دیا ہے۔اسی پس منظر میں سامنا نے اپنے اداریے میں یاد دہانی کرائی ہے کہ شیوسینا نے سوتیلے سلوک کی وجہ سے ہی بی جےپی سے علاحدگی اختیار کی تھی۔ اخبار کے مطابق جن اراکین اسمبلی و پارلیمان  نے ’ٹھاکرے ‘ کے ساتھ غداری کی اور بی جے پی کا  ہاتھ تھاما،ان  کے معاشقے میں اب کھٹاس آگئی ہے اور اب ’’طلاق‘‘ کی باتیں ہورہی ہیں۔  ادایہ کے مطابق’’۲۲؍ ایسے ایم ایل اے اور ۹؍ ایم پی ہیں جو گھٹن محسوس کررہے ہیں  اور انہوں نے گروپ سے علاحدہ ہونے کا من بنا لیا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو گجانن کیرتیکر نے بی جےپی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’’ہم این ڈی اے کا حصہ ہیں...اس لئے ہمارا کام اسی طرح ہونا چاہئے۔ این ڈی اے کے حلیف کو مناسب  اسٹیٹس ملنا چاہئے۔ہمیں لگتا ہے کہ ہمارے ساتھ سوتیلا سلوک ہورہاہے۔‘‘  اس پر سنجے راؤت  نے بغاوت کرنے والے لیڈروں کو یاد دلایا کہ ’’شیوسینا نے بی جےپی سے دوری صرف اس لئے اختیار کی کہ وہ اسے ختم کرنے کی کوشش کررہی تھی۔  راؤت نے  بی جےپی کا موازنہ مگر مچھ اور اژدہا سے کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK