Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہاؤس فل ۵‘‘ کا پہلا نغمہ ’’لال پری‘‘ ریلیز

Updated: May 03, 2025, 8:23 PM IST | Mumbai

بلاک بسٹر فلم ’’ ہاؤس فل ۵‘‘کا پہلا نغمہ ’’لال پری‘‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس نغمے کو یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔ اسے یو یو ہنی سنگھ نے ہی لکھا اور گایا ہے۔

Sanjay Dutt can be seen in a scene from the song Laal Pari. Photo: INN
نغمہ لال پری کے ایک منظر میں سنجے دت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

بلاک بسٹر فلم ’’ ہاؤس فل ۵‘‘ کا ٹیزر جاری کرنے کے بعد فلمسازوں نے آج فل کا پہلا نغمہ ’’لال پری‘‘ ریلیز کیا ہے جسے یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب (کمپوز) دیا ہے۔ انہوں نے ہی یہ نغمہ لکھا اور گایا ہے۔ ان کے ساتھ یہ نغمہ سمار کور نے گایا ہے اور الفرز نے ان کےساتھ یہ نغمہ لکھا ہے۔

میوزک ویڈیو میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیشھ مکھ، جیکلین فرنانڈیز، سونم کپور، نرگس فخری، سوندریا شرما، چنکی پانڈے، جونی لیور، نکیتین دھیر، شریاس تلپڈے، سنجے دت اور جیکی شراف کو دکھایا گیا ہے۔ اس نغمے کو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ہاؤس فل‘‘ ایک مسٹری فلم ہوگی اور اب اس کا نغمہ ’’لال پری‘‘ بھی ریلیز کیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دنیش وجن کی رومانوی فلم میں کارتک آرین اور کریتی سینن ساتھ نظر آئیں گے

ہاؤس فل میں ان ۱۴؍ اداکاروں کے علاوہ فردین خان، ڈینو موریہ،رنجیت، نانا پاٹیکر اور آکاش دیپ صابر کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’ہاؤس فل‘‘ ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK