Inquilab Logo

برطانیہ:تنخواہوں میں ۳۰؍فیصد اضافےکیلئے آئندہ ماہ جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال

Updated: March 01, 2023, 11:22 AM IST | London

’دی برٹش میڈیکل اسوسی ایشن‘کے عہدیداروں کے مطابق۳؍ الگ الگ دنوں میں ہڑتال کی جائے گی اور کام کاج کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا

The near doctors of Britain have been protesting for several months.
بر طانیہ کے جو نیئرڈاکٹر کئی ماہ سے احتجاج کررہےہیں۔

 بر طانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں ۳۰؍فیصد اضافے کیلئے اگلے ماہ مارچ میں ۷۲؍گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔’دی برٹش میڈیکل اسوسی ایشن‘(بی ایم اے)کے عہدیداروں  کے مطابق۳؍ الگ الگ دنوں میں ہڑتال کی جائے گی اور کام کاج کا مکمل  بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ماہرین  نے خدشہ ظاہر کیا کہ جونیئر ڈاکٹر وں کی ہڑتال  سے بر طانیہ کا   محکمۂ صحت   سخت دبائو کا شکار ہو سکتا ہے، حالانکہ بی ایم اے نے ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی ہے کہ    انتہائی نگہداشت کی خدمات کو ہڑتال میں شامل کیا جائے گا یا انہیں مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔
  ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ’ بی ایم اے‘ کی   جونیئر ڈاکٹروں کی کمیٹی کے شریک چیئرمین ڈاکٹر راب لارنسن اور ڈاکٹر وویک ترویدی نے  بتایا کہ عوام کو ہڑتالوں کیلئے حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا چاہئے۔ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ محکمۂ صحت کے وزیر  سے بات چیت کی جائے ، انہیں  مذاکرات کی میز پر لایا جائے ، کئی بار تحریری طور پر بھی  درخواست کی گئی اور قابل عمل حل تلاش کر کے ہڑتال کو ٹالنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر حکومت  سے ملاقات کیلئے یا مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے تیار نہیں۔   ڈاکٹر وویک ترویدی  کے مطابق   بی ایم اے کے جونیئر ڈاکٹر ز کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق  سروے کیا گیا ۔ ۹۸؍فیصد نے تنخواہوں میں۳۰؍ فیصد اضافے کی حمایت کی۔ ان کے مطابق  وزیر صحت کو یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ وہ ہم سے ملاقات نہ کر کے بحران کو کسی طرح ختم کر لیں گے۔ اس کا پائیدار حل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ مریض اور عوام اس وقت تک حکومت کی لاپروائی کا احساس کرتے رہیں گے ، جب تک  وہ ہم سے بات چیت کرنا شروع نہیں کرتے اور ہم سے ایک ایسے معاہدے پر اتفاق نہیں کرتے  جو جونیئر ڈاکٹروں کے مفاد میں ہے۔   بی ایم اے نے جونیئر ڈاکٹرزکیلئے مہم چلائی ہے، تا کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافہ کرواسکیں۔این ایچ ایس ایمبولینس کا عملہ ۶، ۸؍اور ۲۰ ؍مارچ کو کا م کاج کےبائیکاٹ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اسی دوران ہاسپٹل کنسلٹنٹس اینڈ اسپیشلسٹ اسوسی ایشن کے طبی ماہرین نے بھی کہا  کہ وہ ۱۵؍ مارچ کو یونین کی تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کریں گے۔ 

london Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK