ہندوستان کے مقبول ڈجیٹل ادائیگی نظام یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس(یو پی آئی ) نے اپنے آغاز کے۱۰؍ سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے اس ڈجیٹل انقلاب پر ہر ہندوستانی کو فخر ہونا چاہیے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2026, 9:06 PM IST | New Delhi
ہندوستان کے مقبول ڈجیٹل ادائیگی نظام یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس(یو پی آئی ) نے اپنے آغاز کے۱۰؍ سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے اس ڈجیٹل انقلاب پر ہر ہندوستانی کو فخر ہونا چاہیے۔
ہندوستان کے مقبول ڈجیٹل ادائیگی نظام یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس(یو پی آئی ) (UPI) نے اپنے آغاز کے۱۰؍ سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے اس ڈجیٹل انقلاب پر ہر ہندوستانی کو فخر ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ایک دہائی قبل یو پی آئی کا آغازہندوستان کے ڈجیٹل ادائیگی کے سفر کا سب سے فیصلہ کن قدم ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ یو پی آئی کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کریں اور بتائیں کہ اس نظام نے ان کی روزمرہ زندگی میں کیا تبدیلی لائی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، یو پی آئی کے سالانہ لین دین کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تقریباً ۱۳؍ہزار گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح یو پی آئی کے ذریعے ہونے والے لین دین کی مجموعی مالیت بھی زبردست انداز میں بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پاکستان کے خلاف کھیلنے کا دباؤ الگ ہوتا ہے: ہرمن پریت
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی ) (NPCI) نے ۲۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو یو پی آئی کا آغاز کیا تھا۔ آج یہ ہندوستان کے ڈجیٹل ادائیگی کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے۔یو پی آئی نے موبائل فون کے ذریعے رقم کی منتقلی کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ صارفین بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کیے بغیر یو پی آئی آئی ڈی، موبائل نمبر یا کیو آر کوڈ کے ذریعے چند سیکنڈ میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نین تارا کا انکشاف: پہلی ملازمت میں صرف ۲؍ سے ۳؍ ہزار روپے معاوضہ ملا
وزارتِ خزانہ کے مطابق یو پی آئی کے وسیع پیمانے، اعتماد اور انٹرآپریبلٹی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) نے لین دین کے حجم کے اعتبار سے یو پی آئی کو دنیا کا سب سے بڑا ریئل ٹائم پیمنٹ سسٹم قرار دیا ہے۔ ۲۰۲۵ء تک دنیا بھر میں ہونے والے ریئل ٹائم پیمنٹ لین دین کے حجم میں یو پی آئی کا حصہ تقریباً ۴۹؍ فیصد بتایا گیا ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں یو پی آئی نے نہ صرف شہریوں کے لیے ادائیگی کا طریقہ آسان بنایا بلکہ چھوٹے کاروبار، دکانداروں، آن لائن سروسز اور ڈجیٹل تجارت کو بھی فروغ دیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کے مطابق، یو پی آئی کی کامیابی ہندوستان کی ٹیکنالوجی، ڈجیٹل انفراسٹرکچر اور مالی شمولیت کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ آج چھوٹی سے چھوٹی دکان سے لے کر بڑے کاروبار تک، کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی عام زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ دس سال میں کروڑوں صارفین اور اربوں لین دین کے ساتھ یو پی آئی ہندوستان کے ڈجیٹل انقلاب کی ایک نمایاں مثال بن چکا ہے۔