• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی شٹ ڈاؤن: جج کا اسنیپ کی مکمل ادائیگیوں کا حکم، روزانہ ۱۸۰۰؍ پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ

Updated: November 07, 2025, 10:02 PM IST | Washington

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان میک کونیل نے نوٹ کیا کہ شٹ ڈاؤن کے دوران اسنیپ کے مکمل فوائد روکنے سے ”ناقابل تلافی نقصان“ ہوگا۔

Donald Trump. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ کم آمدنی والے ۴ کروڑ ۲۰ لاکھ امریکیوں کو سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (اسنیپ) کے تحت نومبر کی مکمل ادائیگیوں کو جمعہ تک ضروری فنڈز فراہم کرے۔ جج نے خبردار کیا کہ کم فوائد ملنے سے بہت سے خاندانوں کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج جان میک کونیل نے نوٹ کیا کہ شٹ ڈاؤن کے دوران اسنیپ کے مکمل فوائد روکنے سے ”ناقابل تلافی نقصان“ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ بینک پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔ انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

اس سے قبل، یو ایس ڈی اے نے محدود ہنگامی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے صرف جزوی فوائد جاری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کئی ریاستوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے نظام کم ادائیگیوں کے حساب کتاب میں تیزی سے ایڈجسٹ نہیں ہو سکتے۔ میک کونیل نے فیصلہ دیا کہ انتظامیہ کو مکمل ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے اضافی دستیاب فنڈز استعمال کرنے چاہئیں۔ یہ فیصلہ شہری اداروں اور غیر منافع بخش تنظیموں کی قانونی اپیلوں کے بعد آیا ہے جنہوں نے دلیل دی تھی کہ حکومت کا منصوبہ پچھلے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ آیا خاندانوں کو مکمل فوائد ملیں گے یا نہیں، اس کا انحصار اب انتظامیہ کی جاری اپیل کے نتیجے پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں غذا کی شدید کمی، امدادی تنظیموں نے اسرائیلی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا

ایئر ٹریفک متاثر، روزانہ ۱۸۰۰؍ پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ

شٹ ڈاؤن کے درمیان، ٹرمپ انتظامیہ نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی کی وجہ سے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد امریکی ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ اور ان کی تعداد میں کمی کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پہلے مرحلے میں ۴ فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ نومبر کے وسط تک کٹوتیاں ۱۰ فیصد تک بڑھ جائیں گی جس کی وجہ سے روزانہ تقریباً ۱۸۰۰؍ پروازیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔ 

ڈیلٹا ایئرلائنز نے بتایا کہ وہ جمعہ کو تقریباً ۱۷۰ پروازیں منسوخ کرے گی۔ یونائیٹڈ اور امریکن ایئرلائنز بھی ہفتے کے آخر تک اپنے آپریشنز کو ۴ فیصد کم کردے گی۔ ساؤتھ ویسٹ اور الاسکا ایئر لائنز زیادہ تعدد والے روٹس پر منتخب کٹوتیاں کر رہی ہیں، جس کا مقصد زیادہ تر مسافروں کو دوسری پروازوں میں منتقل کرنا ہے۔ ایئر لائنز خلل کو کم کرنے کیلئے بڑے طیارے بھی استعمال کر رہی ہیں، اگرچہ صارفین کو طویل انتظار، پروازوں کے چھوٹ جانے اور متبادل انتظامات حاصل کرنے میں مشکلات جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ غیر یقینی صورتحال جاری رہنے کے سبب، ایئر لائنز ری بکنگ کے اختیارات پیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK