Inquilab Logo

لاش کے بجائے سرکاری دستاویز لانے لے جانے کیلئے ایمبولنس کا استعمال

Updated: September 01, 2023, 9:34 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

مردہ انسان کی اہمیت کاغذ سے بھی کم Iکلیان میں ایمبولینس کا استعمال دستاویزات لانے لے جانے کیلئے کیا رہا ہے جبکہ لاش کو اسٹریچر پر لے جایا گیا

Papers in the ambulance while the body on the stretcher.
ا یمبولنس میں کاغذات جبکہ اسٹریچر پر لاش ۔

ایک جانب کلیان اور ڈومبیولی کو اسمارٹ سٹی بنایا جارہا ہے تودوسری جانب وائرل ہونے والے ۲؍ ویڈیوز نے شہری انتظامیہ کے محکمۂ صحت کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔چند دنوں قبل کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن(کے ڈی ایم سی) کی ایمبولنس میں سرکاری دستاویزات کی نقل و حمل کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔اب ایک حمال کے لاش کو اسٹریچر پر رکھ کر بیچ بازار سے گزرنے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے یعنی شہری انتظامیہ کے پاس  لاش لے جانے کیلئے ایمبولنس نہیں ہےلیکن سرکاری دستاویزات  لانے لے جانے کیلئے ایمبولنس دستیاب ہے۔اس  سے پتہ چلتا ہے کہ مردہ انسان کی قیمت کاغذ سے بھی کم ہے۔
 کے ڈی ایم سی کے ۲؍ سرکاری اسپتال ہیں۔ایک کلیان میں رکمنی بائی  اسپتال اور دوسرا ڈومبیولی میں شاستری نگر   اسپتال۔ان دونوں اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم لگا رہتا ہے لیکن ڈاکٹروں اور میڈیکل  اسٹاف کی کمی کے سبب مریضوں کا بروقت علاج نہیں ہو پاتا ۔وہیں ان دونوں اسپتالوں میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔کے ڈی ایم سی انتظامیہ بہتر سہولیات کی فراہمی کا ہر بار یقین دلاتا ہے مگر مریضوں کی پریشانیاں کم نہیں ہوتی ہیں۔چند روز قبل ڈومبیولی کے ایک وارڈ آفس کے سرکاری کاغذات کو دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس کا استعمال کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہوا تھا جس کے بعد شہری انتظامیہ نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایمبولنس پرانی ہوچکی ہے۔ اب اس کا استعمال مریضوں کو لانے لے جانے کیلئے نہیں ہوتا ہے۔ دوسری جانب جمعرات کو ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک حمال شیواجی چوک سے رکمنی بائی اسپتال کی جانب اسٹریچر پر لاش رکھ کر تیزی سے گزررہا ہے۔اس ضمن میں رکمنی بائی  اسپتال کے چیف میڈیکل افسر پرشوتم ٹیکے نے بتایا کہ بازار پیٹھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک لاوارث لاش پائی گئی تھی۔ پولیس نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔اگر ہمیں اطلاع دی جاتی تو یقیناً ایمبولنس کا انتظام کردیا جاتا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK