Inquilab Logo

یوپی اے ٹی ایس نے ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے میں کام کرنے والےآئی ایس آئی ایجنٹ کو گرفتار کیا

Updated: February 04, 2024, 3:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہاپوڑ ضلع کے تھانہ شاہ محی الدین پورگاؤں کے رہنے والے جے ویر سنگھ کے بیٹے ستیندر سیوال کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔

Satyendra Siwal. Photo: INN
ستیندر سیوال۔ تصویر : آئی این این

ہاپوڑ ضلع کے تھانہ شاہ محی الدین پورگاؤں کے رہنے والے جے ویر سنگھ کے بیٹے ستیندر سیوال کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں کہا گیا کہ’’اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک شخص کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور انہیں وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور ہندوستانی فوجی اداروں کی اسٹریٹجک سرگرمیوں سے متعلق اہم خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’’ہاپوڑ ضلع کے شاہ محی الدین پورگاؤں کے رہنے والے جے ویر سنگھ کے بیٹے ستیندر سیوال کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے۔‘‘ اے ٹی ایس کو مختلف خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہو رہی تھی کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ہینڈلرس کچھ افراد کے ذریعے وزارت خارجہ کے ملازمین کو پیسے کا لالچ دے رہے ہیں تاکہ حکمت عملی کے ساتھ ہندوستانی فوج سے متعلق خفیہ اور اہم معلومات جو ہندوستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہیں، حاصل کی جائے۔
اے ٹی ایس نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ سیوال آئی ایس آئی ہینڈلرس کے نیٹ ورک کے ساتھ ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا اور ملک کی خفیہ اور اہم سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ وزارت خارجہ اور ہندوستانی فوجی اداروں کو رقم کے عوض انہیں دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ’’سیوال کو اے ٹی ایس فیلڈ یونٹ میرٹھ میں بلایا گیا اور قواعد کے مطابق پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ لیکن وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکا اور تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ سیوال کے خلاف، جو ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے میں ۲۰۲۱ء سے آئی بی ایس اے (انڈیا بیسڈ سیکوریٹی اسسٹنٹ) کے طور پر کام کر رہا تھا، کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۱۲۱؍آئی پی ایس (ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا) اور سرکاری راز ایکٹ ۱۹۲۳؍ کے تحت لکھنؤ کے اے ٹی ایس پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK