Inquilab Logo

غزہ میں شہید ہندوستانی فوجی پر اسرائیلی ٹینک سے گولیاں چلائی گئیں: اقوام متحدہ

Updated: May 15, 2024, 8:51 PM IST | Washington

منگل کو اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ ان کا خیا ل ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجی افسر پر علاقے میں موجود ٹینک سے گولیاں چلائی گئیں ہیں۔ انہوں نے ہندوستان سے معذرت اور غم کا اظہار کیا۔ ہندوستانی وازارت خارجہ نے بھی مقتول فوجی کے اہل خانہ سے اظہارتعذیت کیا ہے اور کہا کہ ان کی لاش کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

Martyred military officers in Gaza. Image: X
غزہ میں شہید فوجی افسروئبھو کالے۔ تصویر : ایکس

اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ اس کا خیال ہے کہ غزہ میں تنظیم کے ساتھ کام کرنے والے ریٹائرڈ ہندوستانی فوجی افسر کو ہلاک کرنے والی گولیاں علاقے میں موجودایک ٹینک سےچلائی گئیں، یہ واضح رہے کہ صرف اسرائیل ہی کے پاس محصور فلسطینی علاقوں میں ٹینک ہیں۔پیر کو ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہری کی شناخت ۴۶؍سالہ ریٹائرڈ کرنل وائبھو انیل کالے کے طور پر ہوئی ہے، جو اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ اور سلامتی کے رکن تھے جو اپریل سے غزہ میں کام کر رہے تھے۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ میرے خیال میں اہم نکتہ یہ ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ یہ واقعہ کیسے ہوا اور جو کچھ ہوا اس کی نوعیت کیا تھی۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس مرحلے پر ہمیں اس بارے میں کوئی شک ہے کہ گولیاں کہاں سے آئیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ علاقے  میں موجود ایک ٹینک سےچلائی گئیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: طلبہ خیمے ہٹانے پر راضی، ہارورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کا گفتگو کا وعدہ

کالے جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ رفح سے خان یونس شہر کے ایک اسپتال جا رہی تھی۔ کالےقوام متحدہ کےپہلےغیر فلسطینی رکن ہیںجو ۷؍ اکتوبر جب سے اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہوئی  ہے غزہ میں مارےگئے۔اقوام متحدہ نے منگل کو ہندوستانی عملے کے رکن کی موت پرحکومت اور عوام سے معذرت بھی کی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔حق نے کہا کہ ’’ہم ہندوستان کے تعاون کی تعریف کرتے ہیں، اور ہم ہندوستان کی حکومت اور لوگوں سے اپنی معذرت اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘اقوام متحدہ نے یہ کہتے ہوئے کہ معاملہ زیر غور ہے براہ راست اسرائیل کا نام اس حملے کے مرتکب کے طور پر نہیں لیا جس میں کالے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: درانداز اور زیادہ بچے والوں سے میری مراد غریب تھے، مسلمان نہیں: وزیراعظم مودی

منگل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ’’ وہ اسرائیلی دفاعی فورسز کی طرف سے رفح اور اس کے ارد گرد فوجی سرگرمیوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔‘‘ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کو ریٹائرڈ فوجی افسر کے انتقال پرغم کا اظہار کیا ہے۔وزارت نے کہا کہ ’’ہم ان کے اہل خانہ اور عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ میں ہمارا مستقل مشن اور تل ابیب اور رملہ میں ہمارا مشن ہندوستانی شہدا کے باقیات کی وطن واپسی کو یقینی بنانےمیں پوری مدد فراہم کر رہا ہے اور ہم اس واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK