جے این پی اے کےچیئرمین سنجے سیٹھی نے مالدیپ کے صدر کو اتھاریٹی کے سبھی پروجیکٹوں کی معلومات فراہم کی
EPAPER
Updated: August 05, 2022, 9:00 AM IST | siraj shaikh | murud
جے این پی اے کےچیئرمین سنجے سیٹھی نے مالدیپ کے صدر کو اتھاریٹی کے سبھی پروجیکٹوں کی معلومات فراہم کی
جمعرات کو مالدیپ کے صدر محمد ابراہیم صالح نے رائے گڑھ ضلع کے ارن میں واقع جواہر لال نہرو پورٹ اتھاریٹی کا دورہ کیا ۔جے این پورٹ اتھاریٹی کے چیئرمین سنجے سیٹھی نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کا پرتپاک رسمی استقبال کیا۔ اس موقع پر رائے گڑھ ضلع کے کلکٹر ڈاکٹر مہندر کلیانکر،جے این پی اے کے نائب صدر انمیش شردھ واگھ،نوی ممبئی کے پولیس کمشنر بپن کمار سنگھ،ڈپٹی کمشنر آف پولیس کمشنر شیوراج پاٹل،پروشتم کراڈ،روپالی امبورے،پرانت افسر راہل منڈکے،تحصیلدار بھائو صاحب اندھارے،چیف افسر سنتوش مالی علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران شرے تھے۔
جے این پی اے کےچیئرمین سنجے سیٹھی نے مالدیپ کے صدر کو اتھاریٹی کے سبھی پروجیکٹوں کی معلومات فراہم کی۔بعد میں صدر مالدیپ نے جے این پی اے کے ایک ٹرمینل کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہیںجے این پی اے میں جے این پی اے ایس ای زیڈ، ودھوان پورٹ، اضافی مائع کارگو جیٹی، ڈرائے پورٹ ، گرین فیلڈ پورٹ ،چوتھا کنٹینر ٹرمینل، جسائی سے جے این پی اے تک تیسری لائن ریل رابطہ وغیرہ جیسے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک فلم بھی دکھائی گئی۔اس موقع پر صدر مالدیپ محمد ابراہیم صالح نے کہا کہ انہیں ہندوستان کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندر گاہوں اور سمندری شعبوں کے ذریعے دونوںملکوں کی اقتصادیات کو مضبوط کیا جائے گا۔
جے این پی اے کے بارے میں
نوی ممبئی میں جواہر لال نہرو پورٹ اتھاریٹی (جے این پی اے) ہندوستان میں کنٹینر ہینڈلنگ کی سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔
یہ بندر گاہ ۲۶؍مئی ۱۹۸۹ءکو شروع کی گئی تھی اور۳؍ دہائیوں سے بھی کم عرصے میں جے این پی اے ایک بلک کارگو ٹرمینل سے ملک میں سب سے بڑی کنٹینر بندرگاہ بن گئی ہے۔
فی الحال جے این پی اے ۵؍ کنٹینر ٹرمینل چلاتا ہے۔ بندرگاہ میںعام کارگو کے لیے ایک شیلو واٹر برتھ اور ایک اور مائع کارگو ٹرمینل بھی ہے جس کا انتظام بی پی سی ایل، آئی او سی ایل کنسورشیم اور نئی تعمیر شدہ ساحلی برتھ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔