Inquilab Logo

ووڈا فون آئیڈیا کے پاس بِل چکانے کے بھی پیسے نہیں ہیں

Updated: July 11, 2020, 10:52 AM IST | New Delhi

شدید مالی پریشانیوں سے دوچار کمپنی کیلئے ٹیلی کوم ٹاور کمپنیوں کا بقایا چکانابھی مشکل ہو رہا ہے ، قرض لے سکتی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

شدید مالی پریشانیوں سے دوچار ٹیلی کوم کمپنی ووڈا فون آئیڈیا کی مالی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ ان کے پاس بل چکانے کے بھی پیسے نہیں ہیں ۔کمپنی پر گزشتہ ۲؍ سے ۳؍ ماہ کا ٹیلی کوم ٹاور بل تک باقی ہے اور اب تک انہوں نے وہ بھی نہیں چکایا ہے جس کی وجہ سے ووڈافون کے نیٹ ورک میں بہت بڑی پریشانی پیش آرہی ہے۔ اس کے کئی گاہک محض نیٹ ورک کی وجہ سے ہی ووڈا فون آئیڈیا کو چھوڑ کر ایئر ٹیل یا ریلائنس کو اپنارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ریلائنس جیو کے میدان میں آنے کے بعد سے ہی ان کمپنیوں کی حالت خراب ہوئی ہے اور اب انضمام کے باوجود ان کی پریشانیاں کم نہیں ہوئی ہیں ۔ اس بارے میں ٹیلی کوم ٹاور کمپنی کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ ووڈا فون اس معاملے میں ڈیفالٹ کر گئی ہےکیوں کہ اسے سرکار کو اے جی آر کے تحت بہت بڑی رقم ادا کرنی پڑی ہے۔ اب ہمیں ایک وقت دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت میں ہماری پیمنٹ چکائیں گے لیکن کمپنی کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ فی الحال ایسا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ 
 یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ اے جی آر چکانے کی وجہ سے ووڈا فون اپنے دفاتر کا کرایہ اور بجلی بل بھی ادا نہیں کرسکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام طور پر کمپنی کی جانب سے ۳؍ تاریخ کو ٹاور پیمنٹ کردی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا ہے جس سے اب ہمیں دیگر کمپنیوں کو جن میں تیل کمپنیاں بھی شامل ہیں انہیں پیمنٹ کرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ ایک چین ری ایکشن کی شروعات ہے اور اس کے لئے سرکار ہی ذمہ دار ہے کیوں کہ اگروہ اے جی آر کے سلسلے میں کمپنی کی بات مان لیتی تو نہ کمپنی کو اتنی بڑی پریشانی ہو تی اور نہ دیگر کمپنیاں اس کی وجہ سے متاثر ہوتیں ۔ بہر حال ووڈا فون کی جانب سے جلد از جلد پیمنٹ چکانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK