Inquilab Logo

فیر وزآباد میں پانی کا بحران ، مشکلات کا سامنا

Updated: December 12, 2021, 8:49 AM IST | ferozabad

لوگ ٹرین کی پٹریاں پارکر کے پانی لانے پر مجبور ، گنگا سے پانی نہیں مل رہا ہے، کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہیں ٹیوب ویل بیکار ہیں ۔ جوعلاقے ۷؍ سال قبل میونسپل کارپوریشن کا حصہ بنے تھے ، وہ بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

ferozabad: Residents of New Colony of Labor Colony are crossing the railway line for water.
فیر وزآباد : لیبر کالونی نئی آبادی کے باشندے پانی کیلئے ریلوے لائن پار کررہے ہیں۔

:ا تر پر دیش کے ضلع  فیروزآباد کے شہری  محلوں میں پانی کا بحران ہے۔ ان علاقوں میں گنگا کا پانی پہنچ  پارہا ہے اور نہ ہی ٹیوب ویلوں سے پانی مل رہا ہے۔ نئی آبادی لیبر کالونی کے لوگ اپنی جان  جوکھم میں ڈال کر پینے کا پانی لاتے ہیں۔ و ہ پانی کیلئے دہلی ہاوڑہ ریلوے لائن کو عبور کرنے پر مجبور ہیں۔ یہی حال ۱۳؍ گرام سبھائوں کا بھی ہے۔
 محلہ حاجی پورہ، نگلہ بشنو اور نگلہ بھاؤ کو ۱۵۔۲۰۱۴ء میں میونسپل کارپوریشن میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی آج تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ کہیں پانی کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے سپلائی نہیں پہنچ پا تی ہے تو کہیں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے ٹیوب ویل نہیں چل  پا رہا ہے ۔ یہ صورتحال شہری علاقوں  کے ساتھ ساتھ نئی آبادی والے علاقوں میں تب بھی ہے جب ریاستی حکومت شہریوں کی پیاس بجھانے کے لئے ’جیڑاجھال پروجیکٹ‘ کے تحت ہر گھر کو گنگا جل فراہم کرنے کیلئے ۷۰۰؍کروڑ خرچ کرچکی ہے۔ اس کے بعد بھی شہر کو مطلوبہ مقدار میں پانی نہیں مل پا رہا ہے۔
 آج  تک گنگا کے پانی کی سپلائی نہیں پہنچی
 لیبر کالونی نئی آبادی، حاجی پورہ، مہتاب نگر، دتوجی خورد، نگلہ بھاؤ، بابوجی کی بگیا، ساٹھ فٹا روڈ، نگلہ پان سہائے، ہمایوں پور، سداما نگر اور جھلکاری نگر  کے ساتھ ساتھ دیگر محلوں میں جیڑاجھال پروجیکٹ کے تحت آج تک گنگا کے پانی کی سپلائی نہیں پہنچی ہے۔
سڑک اوربجلی کا بھی براحال 
 ان علاقوں میں سڑکوں کا بھی برا حال ہے۔ آمدورفت میں شدید  دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی جگہوں پر بجلی کے کھمبے لگنےباقی ہیں جس سے عوام کو شدید پریشانی ہورہی ہے۔
  اس سلسلے میںشیو نگر کے اروند کمار نے بتایا کہ شیونگر میں کئی سال سے پانی کا بحران ہے۔ علاقے کو ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی فراہم نہیں کیا جاتا، اس لئے دہلی ہاوڑہ ریلوے لائن کو عبور کر کے پانی لے کر آنا پڑتا ہے۔متعدد مرتبہ شکایت بھی کی گئی لیکن افسران توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
 سہولیات کی کمی ؕ
  شیو نگر کےشیام شرمانے بتایاکہ ہم  ۷؍ سال پہلے کاغذ پر’شہری‘ تو بن گئے لیکن علاقے کی حالت گاؤں سے بھی زیادہ خراب ہے۔ پانی نہیں ہے ، سڑک نہیں ہے ، بجلی نہیں ہے ۔ انتہائی مشکل سے زندگی گزر رہی ہے۔   
 کئی سال سے مطالبہ کررہے ہیں
 نیو آبادی لیبر کالونی  کے مہندر سنگھ نے بتایا کہ وہ کئی سال سے پینے کے پانی کے بحران کو حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عوامی نمائندوں سے لے کر کونسلرز اور علاقائی  لیڈروںسے بھی مسائل  کے حل کیلئے مطالبات کئے گئے لیکن آج تک مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ 
 افسردھیان نہیں دے رہےہیں
  اس سلسلے میںنیو آبادی لیبر کالونی  کے محمد شارق اختر نے کہا کہ لیبر کالونی ویسٹ گلاس کا علاقہ میونسپل کی حدود میں شامل   ہے۔ اس کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن سہولیات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK