• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : پانی چوری کرنے والوں کیخلاف میونسپل کارپوریشن کی سخت کارروائی

Updated: September 27, 2025, 10:42 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

۴؍ملزمین کے خلاف شکایت درج ، پلمبرس غیر قانونی طور پر ٹاپ مارکر لوگوں کو کنکشن دیتے تھے،کارپوریشن کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان۔

The motorcycle was also seized while taking action against illegal connections. Photo: Inqilab
غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر بھی ضبط کی گئی۔ تصویر:انقلاب

بھیونڈی نظام میونسپل کارپوریشن کے پانی سپلائی محکمے نے شہر میں پانی چوری اور غیر قانونی کنکشن کے بڑھتے معاملات پر شکنجہ کستے ہوئے بڑی کارروائی انجام دی ہے۔ یہ کارروائی میونسپل کمشنر انمول ساگر کے احکامات پر، محکمہ آب رسانی کے ایگزیکٹو انجینئر سندیپ پٹناور کی رہنمائی میں سب انجینئر سرفراز انصاری کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ۴؍ افراد جن میں بیشتر پلمبر ہیں، کے خلاف بھوئیواڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی  ہیں۔
 سندیپ پٹناور نے بتایا کہ دھوبی تالاب کے عقب میں واقع روشن باغ علاقے میں آصف شیخ نے کارپوریشن کی اجازت کے بغیر سڑک کھود کر ایک عمارت کیلئے ڈرینیج لائن ڈالنے کا کام کیا تھا، جس کے نتیجے میں کارپوریشن کو تقریباً ۹۸؍ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔دوسرے واقعے میں، قیصر باغ، تھانے روڈ پر نسیم انصاری اور ممتاز انصاری  نے ملی بھگت سے کارپوریشن کے پائپ لائن میں ٹاپ مارکر ۷؍غیر قانونی پانی کنیکشن لئے۔ اس عمل سے بلدیہ کو ۸۴؍ہزار روپے کا مالی نقصان پہنچا۔تیسرا معاملہ درگاہ روڈ، چار چالی علاقے میں پیش آیا جہاں سمیر مومن نے ۵؍غیر قانونی پانی کنکشن نکالے تھے، جس سے کارپوریشن کو مزید ۶۰؍ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
 پانی سپلائی محکمے کے مطابق، تمام ملزمین کے خلاف تعزیری دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ کارروائی میں ٹیم انچارج وراج بھوئیر، معاون انچارج نفیس مومن اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ عوامی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کسی بھی حال میں برداشت نہیں کی جائے گی اور پانی مافیا کے خلاف آئندہ بھی اسی طرح کی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK