Inquilab Logo

اس تصویر کیلئےغزہ کے فوٹو گرافر محمد سالم کو عالمی ایوارڈ

Updated: April 18, 2024, 10:55 PM IST | Gaza

غزہ میں اسرائیل نے کس طرح کا ظلم کیا ہے اور حالات کو کس نہج پر پہنچادیا ہے اس کا نظارہ قارئین نے یہاں کی تصاویر کے ذریعے کیا ہو گا لیکن غزہ کے فوٹو گرافر محمدسالم کو ۲۰۲۴ء کا ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ جس تصویر کے لئے دیا گیا ہے

World Award To Gaza Photographer Mohammed Salem For This Photo
اس تصویر کیلئےغزہ کے فوٹو گرافر محمد سالم کو عالمی ایوارڈ

غزہ میں اسرائیل نے کس طرح کا ظلم کیا ہے  اور حالات کو کس نہج پر پہنچادیا ہے اس کا نظارہ قارئین نے یہاں کی تصاویر کے ذریعے کیا ہو گا لیکن غزہ کے فوٹو گرافر محمدسالم کو ۲۰۲۴ء کا ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ جس تصویر کے لئے دیا گیا ہے وہ سخت سے سخت دل انسان کو بھی آنسو رلادے گی ۔  یہ تصویر ایک ماں کی ہے جو اسرائیلی بمباری میں فوت ہوجانے والی   اپنی ۵؍ سال کی بھتیجی کی کفن میںلپٹی لاش  سینے سے لگائے  اس کا غم منارہی ہے۔اس تصویرکو ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ فوٹو گرافر محمدسالم نے یہ تصویر مشہور نیوز ایجنسی رائٹرس کے لئے غزہ کے علاقے خان یونس میں ناصر اسپتال میں کھینچی تھی۔ ایمسٹرڈیم میں واقع  عالمی تنظیم ورلڈ پریس فوٹو آرگنائزیشن ہرسال مختلف زمروں میں بہترین تصویروں کا انتخاب کرتی ہے اور اس سال اس نے محمد سالم کی تصویر کا انتخاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد سالم  نے ۲۰۱۰ء میںبھی یہ ایوارڈ جیتا تھا ۔ انہوں نے یہ ایوارڈ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’نومبر ۲۰۲۳ء میں جب یہ تصویر شائع ہوئی تھی تو بہت سے لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا تھا کہ ایسا بھی ہو رہا ہے لیکن اب جب ۶؍ ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے تو اسرائیل کا ظلم سبھی پر واضح ہو گیا ہے۔‘‘ محمد سالم کے انسٹاگرام پیج پر ایسی ہی جذباتی کردینے والی متعدد تصاویر موجود ہیںجن میں کئی حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران کھینچی گئی ہیں اور وہ سبھی تصاویر اہل غزہ کے غم و الم اور ان کے حوصلے کی داستان ہیں۔  اس تصویرکے بارے میں گارجین اخبار کی ہیڈ فوٹو گرافر اورجیوری میں شامل فیونا شیلڈس  نے کہا کہ ’’ یہ تصویر دیکھنے کے بعد ہم لوگ کچھ دیر کے لئے  صرف خاموش رہ گئے۔ ہم کچھ کہہ نہیں پارہے تھے لیکن یہ احساس تو ہمیں ہو گیا تھا کہ اس تصویر کو ہم کیا دنیا میں کوئی بھی والدین نظر انداز نہیں کرسکتے ۔‘‘جیوری نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ’’ یہ تصویر بہت سوچ سمجھ کر اورپوری دیانتداری کے ساتھ کھینچی گئی ہے۔ اس کے ذریعے ہمیں ایک انسان کے ناقابل تلافی نقصان کی پہلی لیکن مکمل جھلک مل جاتی ہے۔‘‘ پریس فریڈم آرگنائزیشن کی جنرل سیکریٹری جمانہ الزین  نے کہا کہ آج کے دور میںمیڈیا کے نمائندے اور پریس فوٹو گرافرس بہت خطرات جھیل کر سچائی دنیا کے سامنے لاتے ہیں۔ یہ تصویر بھی ایسی ہی ہے کیوں کہ اس میں صرف ایک  خاتون یا ایک بچی کی لاش  ہی نظر نہیں آرہے بلکہ محمد سالم کا وہ جوش اور جذبہ بھی نظر آرہا ہے کہ وہ اسپتال کے آس پاس ہونے والی وحشیانہ بمباری کے باوجود تصاویر کھینچ کر پوری دنیا کے سامنے سچائی پیش کررہے ہیں۔ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ محمد سالم نے بہت بڑا خطرہ مول لیا تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسے خطرات میں پڑنے کے بعد کوئی نہ کوئی بڑا کارنامہ انجام دیا جاتا ہے۔ 

gaza strip Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK